ETV Bharat / state

ممبئی میں پانی کی قلت ختم ہوگی - WATER SHORTAGE IN MUMBAI - WATER SHORTAGE IN MUMBAI

ممبئی کو پانی فراہم کرنے والی سات جھیلوں میں فی الحال 966395 ایم ایل ڈی پانی جمع ہے۔ اپر ویترنا، مودک ساگر، تانسا، اپر مڈل ویترنا، بھاتسا، وہار اور تلسی جھیل سے بی ایم سی ممبئی کو اگلے 251 دنوں یعنی جون 2025 تک پانی فراہم کر سکتی ہے۔

WATER SHORTAGE IN MUMBAI
ممبئی میں پانی کی قلت ختم ہوگی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 4:38 PM IST

ممبئی: بارش کے آغاز ہونے کے بعد ممبئی والوں کو 10 فیصد پانی کی کٹوتی سے راحت ملے گی۔ بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے 29 جولائی 2024 سے ممبئی میں 10 فیصد پانی کی کٹوتی کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ممبئی میں پانی کی قلت ختم ہوگی (Video: Etv Bharat)

اس حوالے سے کمشنر نے کہا کہ یکم جولائی سے 25 جولائی کے درمیان ممبئی کو پانی فراہم کرنے والی جھیلوں میں پانی کی سطح میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے جھیلوں کے پانی کی سطح 66.77 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس لیے بی ایم سی انتظامیہ نے 5 جون سے ممبئی میں 10 فیصد پانی کی کٹوتی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

توقع ہے کہ جولائی کے آخر، اگست اور ستمبر میں بھی اسی طرح کی اچھی بارشیں جاری رہیں گی۔ اس کے ساتھ بی ایم سی کی طرف سے کی گئی پیشین گوئی کے مطابق مقرر کردہ 144736 ایم ایل ڈی پانی کا معیار یکم اکتوبر کو جھیلوں میں جمع ہونے کی امید ہے۔

غور طلب ہے کہ جھیلوں کے پانی کی سطح میں کمی کے بعد بی ایم سی نے 30 مئی سے 4 جون تک 5 فیصد اور ممبئی میں 5 جون سے 10 فیصد پانی کی کٹوتی شروع کردی تھی۔ جھیلوں میں پانی کا ذخیرہ 30 مئی کو صرف 8 فیصد اور 5 جون کو 10 فیصد ہی باقی بچا تھا۔

واضح رہے کہ بی ایم سی ممبئی کو روزانہ 3850 ایم ایل ڈی پانی فراہم کرتی ہے۔ اس میں سے 800 ایم ایل ڈی سے زیادہ پانی لیکیج یا چوری کی وجہ سے ممبئی والوں تک نہیں پہنچ پاتا، جس کی وجہ سے ممبئی والوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی میں پانی کا مسلہ: جل ستیہ گرہ پر بیٹھیں وزیر آتشی کا ہیلتھ چیک اپ، وزن اور شوگر لیول کم

دہلی جل بورڈ کے دفتر پر بی جے پی کارکنوں کا پتھراؤ، بی جے پی کے سابق ایم پی پر توڑ پھوڑ کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.