اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ میں قحط سالی جیسی صورتحال ہے۔اس کی وجہ سے کئی سارے علاقوں میں لوگوں کو پینے کے پانی کے لیے دربدر بھٹکنا پڑ رہا ہے۔ مختلف اضلاع کے دیہی علاقوں میں پینے کا پانی نہیں ہے۔اس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔
اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے 700 سے ذیادہ ٹینکروں کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ لیکن دیہی علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے پانی فراہم کرنے والے ٹینکر 10 سے 15 دن کے وقفے کے ساتھ ایک بار آتے ہے۔ ضلع انتظامیہ کے ٹینکر ایک گھر کو ایک پانی کا ڈرم ہی پانی دے رہے ہیں۔
اورنگ آباد سے 40 کلومیٹر دوری کے فاصلے پر عبداللہ پور گاؤں ہے، جہاں پر گاؤں کے لوگ پانی کے لئے ڈراموں کے خطر لگا کر کھڑے رہتے ہیں، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک ہی ڈرم پینے کے لیے دیا جاتا ہے۔ اس ایک ڈرام کا پانی دو دن میں ہی ختم ہو جاتا ہے، کیونکہ گھر میں زیادہ افراد ہے اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں پانی کی قلت
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اگر دو دن میں یہ پانی ختم ہو جاتا ہے، تو پھر کھیت میں جا کر پانی لانا پڑتا ہے، گھر سے کھیت کا فاصلہ تقریبا دو سے تین کلومیٹر ہے، بیل گاڑی یا پھر پیدل چل کر کھیت میں موجود کنویں سے پانی نکال کر لانا پڑتا ہے۔