ETV Bharat / state

تلنگانہ میں ایم ایل سی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری - MLC bypoll in Hyderabad Telangana - MLC BYPOLL IN HYDERABAD TELANGANA

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد سمیت ورنگل، کھمم، نلگنڈہ گریجویٹس حلقوں میں تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ کل 52 امیدوار میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ کانگریس، بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں کے درمیان ہے۔ چونکہ کانگریس کی ریاست میں حکومت بھی ہے اس لئے وہ پُر امید ہے کہ ان کے امیدوار کو ہی کامیابی ملے گی۔

تلنگانہ میں ایم ایل سی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری
تلنگانہ میں ایم ایل سی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 12:21 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی ریاستی حکومت حیدرآباد کے علاوہ ورنگل کھمم نلگنڈہ گریجویٹس حلقہ سے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب کے لیے آج پولنگ جاری ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 12 اضلاع میں پھیلے 34 اسمبلی حلقوں میں صبح 8 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی تھی اور یہ عمل شام 4 بجے ختم ہوگا۔ اس حلقے میں کل 4,63,839 گریجویٹ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 605 پولنگ مراکز قائم کیے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے لیے کل 52 امیدوار میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ کانگریس، بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں کے درمیان ہے۔

نومبر 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جنگاؤں حلقہ سے اسمبلی کے لیے منتخب ہونے کے بعد، بی آر ایس کے پالا راجیشور ریڈی کے استعفیٰ دینے کے بعد یہ جگہ خالی ہوئی تھی۔

حالیہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے برعکس، یہ ضمنی انتخاب بیلٹ پیپر کے ساتھ اور ترجیحی نظام کی بنیاد پر کرایا جا رہا ہے۔

نلگنڈہ کے ضلع کلکٹر اور ریٹرننگ آفسر ہیں داساری ہری چندنا نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولنگ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ مراکز کے اطراف میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے قریب آتے ہی ضمنی انتخاب میں اہم امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ریاست میں پرسراقتدار کانگریس کے لیے یہ ایک وقار کی جنگ ہے کیونکہ وہ یہ ظاہر کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے کہ اسے گریجویٹس کی حمایت حاصل ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کے لیے نوکریاں اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے اہم وعدوں میں سے ایک تھا اور پارٹی نے ووٹروں کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ وہ 2024 کے آخر تک دو لاکھ خالی جگہوں کو پُر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کانگریس پارٹی، جس کے گریجویٹ حلقہ میں 34 میں سے 33 ایم ایل ایز ہیں، بی آر ایس سے سیٹ چھیننے کے لیے پراعتماد ہے۔ اس نے چنتاپانڈو نوین عرف تینمار ملنا کو میدان میں اتارا ہے، جنہوں نے دو سال قبل ہونے والے ایم ایل سی سیٹ کے لیے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

ان کا بی آر ایس کے راکیش ریڈی اور بی جے پی کے جی پرمیندر ریڈی کے ساتھ سہ رخی مقابلہ ہے۔ پریمندر ریڈی نے 2021 کے انتخابات میں بی جے پی امیدوار کے طور پر چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔

راکیش ریڈی نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل بی آر ایس میں شامل ہوگئے تھے کیونکہ انہیں ورنگل حلقہ سے بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا اس لیے انہوں نے بی جے پی چھوڑ دی تھی۔ تینمار ملنا نے بھی اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس میں شامل ہونے کے لیے بی جے پی چھوڑ دی تھی۔ سی پی آئی (ایم) اور ٹی جے ایس نے کانگریس امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.