ETV Bharat / state

مظفر نگر میں تحریک فلاح انسانیت کی جانب سے ووٹرز بیداری مہم - Lok sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 10:57 AM IST

Voters Awareness Campaign ضلع مظفرنگر میں سماجی ادارہ تحریک فلاح انسانیت کی جانب سے عام لوگوں میں ووٹرز بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے مدنظر لوگوں میں پولنگ سے متعلق بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مظفر نگر میں تحریک فلاح انسانیت کی جانب سے ووٹرز بیداری مہم کا اہتمام

مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کی جامع مسجد حوضوالی لوہیا بازار میں واقع شاہ اسلامک لاٸبریری کے ہال میں ووٹرز بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر مہم کے محرک و فعال ملی شخصیت قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کہاکہ عام انتخابات ملک کے جمہوری نظام کا سب سے اہم حصہ ہیں جس کے زریعہ عوام اپنے حق راۓ دہی کا استعمال کرتے ہوئے آئندہ کے لیے ملک کے حکمراں کا انتخاب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حق رائے دہی یعنی وملک کے دستور میں دئیے گئے حقوق میں سے ایک اہم حق ہے۔ملک کے ہر اہل شہری کو اس کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ووٹر بیداری مہم پروگرام کی نظامت کر رہے معروف وکیل محبوب عالم انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ کثرت رائے دہی جمہوریت کے استحکام کا ذریعہ ہے۔ ملک کے ہر ووٹر کو ووٹ ضرور ڈالنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - LOK SABHA ELECTIONS 2024

ان کا کہنا ہے کہ امید وار کا آپ کی پسند یا آپ کے معیار کا ہونا یا نہ ہونا الگ مسٸلہ ہے لیکن ووٹ کرنا آپ کے جمہوری نظام میں یقین و اعتماد کو اجاگر کرتا ہے۔ووٹر بیداری مہم کا مقصد حق رائے دہی کے استعمال کے حوالے سے عوام کو بیدار کرناہے۔ان کی عام لوگ جتنے بیدار ہوں گے نظام جمہوریت اتنی مضبوط ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.