ETV Bharat / state

کانگریس کے سینئر رہنما و سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کا انتقال - Veteran Congress leader

دہلی: محب اردو، معمر سیاستداں، ماہر تعلیم، سابق ایم پی اور اتراکھنڈ، اترپردیش اور میزورم کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو بھوپال کے اپولو اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 3:26 PM IST

Updated : Mar 1, 2024, 4:35 PM IST

دہلی: محب اردو، معمر سیاستداں، ماہر تعلیم، سابق ایم پی اور اتراکھنڈ، اترپردیش اور میزورم کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو بھوپال کے اپولو اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 83 سال تھی۔ ڈاکٹر عزیز قریشی کو 2020 میں مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا صدر بھی بنایا گیا تھا۔ ان کی تدفین جمعہ کی شب بعد نماز عشاء بھوپال کے اشوکا ہوٹل کے عقب واقع قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

مدھیہ پردیش کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے عزیز قریشی کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا۔ جیتو پٹواری نے ٹوئٹ کیا کہ 'سینئر کانگریس لیڈر اور سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔ اپنے طویل سیاسی کیرئیر میں محترم قریشی نے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں‘۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Draws Friendly Fire In MP سابق گورنر عزیز قریشی نے کانگریس کے ’سافٹ ہندوتوا‘ پر تنقید کی

عزیز قریشی 24 اپریل 1941 کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ایم پی کے کابینی وزیر ہونے کے علاوہ وہ ستنا سے بھی ایم پی رہ چکے ہیں۔ سال 1984 میں عزیز قریشی نے ایم پی کے ستنا سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا اور جیت گئے تھے۔ اس کے ساتھ سینئر لیڈر قریشی اتر پردیش، اتراکھنڈ اور میزورم کے گورنر رہ چکے ہیں۔ وہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قریبی تھے۔

واضح رہے کہ وہ اکثر بے باک بیانات کےلئے سرخیوں میں رہتے تھے۔ انہوں نے کانگریس پر مسلمانوں کو نظرانداز کرنے اور نرم ہندوتوا کا سہارا لینے کا الزام لگایا تھا۔ اسی طرح کانگریس پر ہی طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان کسی کے غلام نہیں ہیں۔ وہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2024, 4:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.