ETV Bharat / state

ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی موت پر اترپردیش حکومت کی جانب سے چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان - heat stroke in UP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 2, 2024, 7:13 AM IST

اتر پردیش حکومت نے لو سے مرنے والے افراد کو معاوضے کے طور پر چار لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر کسی شخص کی موت کی تصدیق لو لگنے سے ہو جاتی ہے تو اس کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے چار لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

HEAT STROKE IN UP
اترپردیش حکومت کا معاوضے کا اعلان (Photo: Etv Bharat)

اترپردیش: صوبہ اُتر پردیش میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ گرمی کے اس موسم میں لو نے لوگوں کا جینا دشوار کر دیا ہے۔ لو کے تھپیڑوں سے لوگ بیزار اور پریشان نظر آ رہے ہیں۔ ایسے موسم میں محنت مزدوری کرنے والے افراد دوپہر کی تپتی دھوپ اور لو سے بچنے کے لیے پیڑوں کی چھاؤ میں اپنا وقت گزار رہے ہیں، تو وہیں شہر میں کئی ایسی تنظیمیں ہیں جو لو کا اثر کم کرنے کے لیے تربوز تقسیم کر رہی ہیں اور سبھی مذاہب کے لوگ لو سے بچنے کے لیے تربوز کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ ایسے میں اتر پردیش حکومت نے لو سے مرنے والے افراد کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر لو کی وجہ سے کسی شخص کی موت واقع ہوتی ہے تو ان کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اسٹیٹ ڈزاسٹر ریسپانس فنڈ سے چار لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

تاہم اس کے لیے مرنے والے افراد کا پوسٹ مارٹم کرانا ضروری ہے۔ اگر گرمی میں لو لگنے کی وجہ سے کسی شخص کی موت ہو جاتی ہے تو متعلقہ فرد کے اہل خانہ کو اس معاملے کو اعلیٰ حکام جیسے لیکھ پال، تحصیل دار، ایس ڈی ایم وغیرہ کے نوٹس میں لانا ہوگا اور اس کا پوسٹ مارٹم کرانا ہوگا۔ محکمہ ریونیو ایسے معاملے میں پوسٹ مارٹم کرے گا اور اپنی رپورٹ ڈی ایم کو بھیجے گا۔ ڈی ایم کی رپورٹ کی بنیاد پر اس سے متعلق امدادی رقم جاری کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مانویندر سنگھ نے اس بابت معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گرمی کے موسم میں لو سے ہونے والی موت پر مرنے والے شخص کے اہل خانہ کو چار لاکھ کی سرکاری مدد دی جائے گی۔ اگر کسی شخص کے ساتھ یہ حادثہ پیش آتا ہے تو محکمے کی جانب سے جانچ کرانے کے بعد مرنے والے شخص کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور لو سے مرنے کی تصدیق ہونے پر اس کو یہ امدادی رقم ادا کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن ڈیوٹی کے دوران کسی اہلکار کی اگر لو لگنے سے موت واقع ہوتی ہے تو اُن کے اہل خانہ کو 30 لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا: ہیٹ ویو کی زد میں آکر تین مریضوں کی موت ہوگئی ہے

شدید گرمی کے درمیان پانی کا بحران، دہلی حکومت نے پانی کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.