ETV Bharat / state

حضرت سید خواجہ ابو سعید رحمتہ اللہ علیہ کا عرس شریف - Hazrat Syed Khawaja Abu Saeed - HAZRAT SYED KHAWAJA ABU SAEED

حضرت سید خواجہ ابو سعید رحمتہ اللہ علیہ کا دو روزہ عرس انیس،بیس جون کو منایا جائے گا، جہاں چادر پوشی اور صوفیانہ محفل کے ساتھ زائرین کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے،عرس مبارک اجمیر شریف درگاہ کے جھالرا شاہی گھاٹ پر منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں ملک بھر سے زائرین پہنچیں۔

سید شاکر علی چشتی
سید شاکر علی چشتی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 4:51 PM IST

اجمیر : ریاست راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ میں حضرت سید خواجہ ضیاء الدین ابو سعید چشتی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک انیس اور بیس جون کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں عرس کنوینر اور انجمن سید زادگان معینیہ فخریہ چشتیاں خدام خواجہ کے ممبر سید شاکر علی چشتی نے بتایا کہ 19 جون بروز بدھ انجمن کی جانب سے چادر کا جلوس نکالا جائے گا اور بعد نماز عشاء مامول آستانہ حضور غریب نواز عرس کی شاہی محفل ہو گی۔

جبکہ اگلے دن 20 جون بروز جمعرات دوپہر 12 بجے قل کی رسم ادا کی جائے گی اور خاص و عام زائرین کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جائے گا۔ انجمن سید زادگان کے سیکرٹری سید سرور چشتی کے مطابق حضرت خواجہ ابو سعید کی مزار مبارک شاہی گھاٹ جھالرا کی طرف واقع ہے۔ حضرت ابو سعید عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔ جن کا عرس اسلامی کیلنڈر کے مطابق عید الاضحیٰ کے مہینے کی بارہ اور تیرہ تاریخ کو منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:حضرت خواجہ بندہ نواز کے 620 ویں عرس شریف کی تیاریاں مکمل - Gulbarga Urs 2024
حضرت خواجہ غریب نواز کی تین صاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہیں جن میں سب سے بڑی صاحبزادی کا مزار اقدس اجمیر سے 63 کلومیٹر دور سرواڑ قصبہ میں واقع ہے، جبکہ ان سے چھوٹے بیٹے حضرت خواجہ ضیاء الدین ابو سعید رحمتہ اللہ علیہ کا مزار اجمیر درگاہ میں ہی واقع ہے،غریب نواز کی ایک صاحبزادی بھی ہے، ان کا مزار درگاہ میں خواجہ صاحب کے استانے کے اندر ہی موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.