ETV Bharat / state

منور رانا حاکم وقت کے سامنے کبھی نہیں جھکے:سابق ڈی جی پی - معروف شاعر منور رانا کا ا نتقال

Famous Urdu Poet Munawwar Rana مشہور و معروف شاعر منور رانا کے انتقال پر اردو دنیا میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔ ان کے انتقال کے بعد لگاتار ملک بھر میں مختلف مقامات پر تعزیتی اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں۔

Urdu Poet Munawwar Rana
Urdu Poet Munawwar Rana
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 11:52 AM IST

بھوپال: مشہور و معروف شاعر، اُردو ادب کے روشن چراغ، ماہر ادیب عالمی شہر یافتہ شخصیت منور رانا نے کبھی بھی حاکم وقت سے سمجھوتہ نہیں کیا ان کی شاعری میں ہمیشہ ہندوستان کی عظمت و محبت دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے اپنی شاعری میں سچ بولنے کا پیغام دیا ان خیالات کا اظہار یادِ منور رانا پروگرام میں سابق ڈی جی پی ایم ڈبلیو انصار ی نے کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ منور رانا کی شاعری میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کی شاعری اپنے قاری کو مایوسی کے دلدل سے باہر نکالتی ہے۔ ان کی شاعری بھارتیہ عناصر سے مزین ہے۔ منور رانا نے شاعری میں ماں کی عظمت کو بیان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بے نظیر انصار ایجوکیشن سو سائٹی کے زیر اہتمام کے جی این اسکول آف ایکسی لینس میں یادِ منور رانا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اُردو کے ممتاز شاعروں ادیبوں نے شرکت کی اور منور رانا کو اُردو شاعری کا نباض قرار دیا۔ پروگرام کی صدارت کے فرائض بھوپال کے استاد شاعر ظفر صہبائی نے انجام دئیے۔ جبکہ ممتاز شاعر منظر بھوپالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی، ہاکی اولمپئین سید جلال الدین رضوی، ممتاز سائنس داں تسنیم حبیب، ممتاز ادیب اقبال مسعود اور مشہور شاعر ملک نوید نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کر کے منور رانا کی شاعری اور فن پر مفصل انداز میں اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے صدر و استاد شاعر ظفر صہبائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منور رانا کی شاعری عصری مسائیل کی ترجمان ہے۔ممتاز شاعر منظر بھوپالی نے منور رانا کے ساتھ اپنے35 سالہ تعلقات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے انہیں شاعری کا نباض قرار دیا۔ ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی نے لکھنو کی معاشرت میں منور رانا کی شاعری کی تہذیبی تربیت پر روشنی ڈالی جبکہ اقبال مسعود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منور رانا کی شاعری میں ماں اور مٹی کی عظمت کو جو بیان کیا گیا ہے وہ ان کا خاصہ ہے۔ ملک نوید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منور رانا کی شاعری کی فنی خصوصیات کو تفصیل سے بیان کیا۔ ممتاز ادیب و شاعر ڈاکٹر مہتاب عالم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منور رانا کی شاعری نہ صرف ذہن سازی کرتی ہے۔

سبھی مہمانان اور ذی وقار شعرا نے ایک رائے ہوکر یہ طے کیا کہ ۶۲/نومبر جو منور رانا صاحب کا یومِ پیدائش ہے اس موقع پر ایک بہت بڑا پروگرام بھوپال میں منعقد کیا جائے اور منور رانا صاحب کے تمام شخصی پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کے درمیان اُردو مضامین لکھنے کا مسابقہ ) کیا جائے اور اُردو کے مسئلہ مسائل کو لے کر ایک روزہ سیمینار کا بھی انعقاد کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی ساتھ بھوپال کے تمام محبان اُردو کو بھی اس موقع پر یاد کیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں: منور رانا کے انتقال سے اردو ادب کو بڑا نقصان

نظیر انصار ایجو کیشن سو سائٹی کے صدر ایم ڈبلیو انصاری نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے جہاں منور رانا کے تعلق سے اپنے جذباتی رشتے کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اُردو کی وراثت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ پروگرام میں کے جی این اسکول آف ایکسی لینس کی ڈائریکٹر پروفیسر آصفہ یاسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.