اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں آج سے چار سال اردو کارواں نام کی ایک تنظیم کی سنگ بنیاد رکھی گئی تھی۔ڈاکٹر عرفان سوداگر اور ان کے دیگر ساتھیوں نے اس تنظیم کی شروعات کی تھی۔ اس تنظیم کے بینر تلے مختلف پروگرامز آن لائن اور آف لائن منعقد کیے جانے لگے۔طلبا و طالبات میں اردو زبان سے محبت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں، دیگر فنون اور ہنر میں مہارت دلانے کی غرض سے ان کے درمیان مختلف پروگرامز اور مقابلے رکھے جانے لگے۔
پچھلے چار ماہ سے اسکول کی طلبا کے لئے کیلیگرافی، ڈرائنگ، حب الوطنی کے گیت اور دیگر مقابلے رکھے گئے تھے، جن میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے علاوہ اردو زبان کو فروغ دینے والے اور ادارہ اردو کارواں اورنگ آباد کو مستحکم بنا کے لیے پیش پیش رہنے والے اساتذہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
اردو کارواں کہ ذمہ داران نے شریک کی اس دوران پروگرام میں آئے مہمانوں کے ہاتھوں سے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس پروگرام میں تقریبا 200 طلبہ اور 25 اساتذہ کے علاوہ چار مختلف اسکولوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر حکومت کا یونانی ڈاکٹر کے ساتھ سوتیلا سلوک
اُردو کارواں ممبئی کے صدر نے طلبا و اساتذہ اور اُردو کارواں اورنگ آباد ٹیم کو مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ 21 فروری 2021 کو عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر اُردو کارواں اورنگ آباد کی بنیاد رکھی گئی تھی، خطے دکن میں اردو زبان کی بقاء و ترقی اس کا نصب العین ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ولی دکنی اور سراج اورنگ آبادی کا شہر ہر دور میں اردو اور اردو والوں کا اہم مرکز رہا ہے۔