ETV Bharat / state

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کرائے گی اردو کے مقابلے، دیے جائیں گے انعامات - Urdu Competition in Muzaffarnagar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 2:33 PM IST

مظفر نگر میں یو ڈی او جلد ہی اردو مقابلے کرائے گی۔ جس کے بعد مقابلے میں امتیازی نمبرات لانے والے افراد کو 9 نومبر کو یوم اُردو کے موقع پر انعامات دیے جائیں گے۔

Urdu Development Organization will conduct Urdu competition, prizes will be given
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کرائے گی اردو کمپٹیشن، دیے جائیں گے انعامات (ETV Bharat Urdu)

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کی ماہانہ میٹنگ ماسٹر خلیل احمد کی رہائش گاہ گاؤں کوٹیسرہ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ضلع صدر کلیم تیاگی اور نظامت سکریٹری شمیم قصار نے انجام دی۔ میٹنگ کا آغاز قاری توحید کی تلاوت کلام پاک اور حاجی سلامت راہی کی نعت پاک سے ہوا۔ اس موقع پر کلیم تیاگی نے میزبان ماسٹر خلیل احمد اور وہاں موجود گاؤں کی دیگر معزز شخصیات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آج ہمارے اس گاؤں میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ اردو زبان جو آج ہمارے گھروں سے ناپید ہو چکی ہے اس کو زندہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہی نہیں بلکہ ہماری تہذیب و تمدن بھی ہے۔ اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔بعد ازاں یو ڈی او کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مشاعرے کی تجزیاتی رپورٹ پیش کی گئی اور خازن شہزاد تیاگی نے آمدنی وخرچ کا حساب پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ماسور میں تعلقہ سطح پر نعت خوانی، تقریری، اسلامیک کوئز کا انعقاد

یو ڈی او کے کنوینر تحسین علی اساروی نے کہا کہ تنظیم کے زیر اہتمام ماہ اگست میں ایک اردو مقابلہ جاتی امتحان کرایا جائے گا۔ جس میں خوشخطی، معلومات عامہ، ادبی و اسلامی معلومات کے سوالات ہوں گے۔ اس کے نتیجے کا اعلان ماہ اکتوبر میں کیا جائے گا اور 9 نومبر کو عالمی یوم اردو کے موقع پر کامیاب طلباء و طالبات کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ضلع صدر کلیم تیاگی نے اس امتحان کا کنوینر ڈاکٹر سلیم احمد سلمانی اور ڈاکٹر فرخ حسن کو منتخب کیا اور ان کو جلد از جلد اس کمپٹیشن پر کام کرنے کی درخواست کی۔
تمام شرکا نے دونوں حضرات کو اس مقابلے کا کنوینر بنائے جانے پر مبارک باد دی۔ نائب صدر ڈاکٹر سلیم سلمانی نے ماہ جولائی میں ایک شاندار شعری نشست کرانے کا اعلان کیا جس پر تمام شرکاء نے تائید کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں کلیم تیاگی، تحسین علی، ڈاکٹر سلیم سلمانی، حاجی سلامت راہی، بدر الزماں خان، ڈاکٹر فرخ حسن، ماسٹر خلیل احمد، شمیم قصار، شہزاد تیاگی، ساجد حسن تیاگی، ماسٹر ندیم ملک، عشرت حسین تیاگی اور قاری توحید عزیز وغیرہ شامل رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.