ETV Bharat / state

بی جے پی کی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف کانگریس کا مشعل جلوس - Congress on BJP Dictatorship

Congress Torch Procession Against BJP Dictatorship: نوئیڈا میں بی جے پی کی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف کانگریس نے مشعل جلوس نکالا۔ اس موقعے پر دنیش شرما نے بی جے پی حکومت کی جمہوریت مخالف ذہنیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہر محاذ پر ناکام ہے۔

Congress torch procession against BJP dictatorship

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 5:18 PM IST

نوئیڈا: بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈکٹیٹر شپ، من مانی اور جمہوریت مخالف اقدامات کے خلاف ریاست اتر پردیش گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں کانگریس کمیٹی کی جانب سے مشعل جلوس نکالا گیا۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف کافی نعرے لگائے گئے۔ کانگریسی رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ بی جے پی کی ہدایت پر کانگریس پارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران نوئیڈا مہا نگر کانگریس کے صدر رام کمار تنور نے کہا کہ بی جے پی راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی سے خوفزدہ ہے۔ اس لیے وہ ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس کی مدد لے کر اپوزیشن پارٹی کو دبانا چاہتی ہے۔ اس لیے بی جے پی حکومت کے اشارے پر کانگریس پارٹی کے بینک کھاتوں کو منجمد کیا جا رہا ہے اور محکمۂ انکم ٹیکس کی طرف سے بار بار نوٹس دیے جا رہے ہیں۔ جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Congress Torchlight Procession مشعل جلوس کو روکنا ڈکٹیٹر کے خوف کو ظاہر کرتا ہے، کانگریس

دنیش شرما نے بی جے پی حکومت کی اس جمہوریت مخالف ذہنیت کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ہر محاذ پہ ناکام ہے اس لیے وہ غیر ضروری اقدامات کے ذریعے اپوزیشن پارٹیوں کو دبانا چاہتی ہے لیکن عوام سب دیکھ رہے ہیں۔ اس کی ایک بھی چال کامیاب نہیں ہوگی اور اس کی تانا شاہی کا جواب ووٹ سے دے کر اس کو اقتدار کی گدی سے اکھاڑ پھینکنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
اس موقعے پر میٹرو پولیٹن صدر رام کمار تنور، ضلع صدر دنیش شرما، ضلع نائب صدر مکیش شرما، میٹروپولیٹن نائب صدر ہریندر شرما، جنرل سکریٹری جتیندر چودھری، ایس سی-ایس ٹی ضلع صدر دھرم سنگھ جنوال، خواتین صدر رادھا رانی، ضلع نائب صدر نادی پردھان، وسیم احمد، ضلع جنرل سکریٹری برہما پال بھاٹی، کیپٹن باجوہ، ضلع نائب صدر آر پی سنگھ، ضلع نائب صدر دھیر سنگھ، ضلع نائب صدر ارون زیلا، جنرل سکریٹری دنیش، ضلع جنرل سکریٹری موہت، دادری اسمبلی اسپیکر جیتو پنڈت، راشد عباسی، دادری بلاک صدر سچن شرما، ضلع جنرل سکریٹری مہاراج سنگھ اور ضلع جنرل سکریٹری سچن سمیت کانگریس کے لیڈران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.