ETV Bharat / state

یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لڑکیوں نے بازی ماری - UP Madarsa Board Results - UP MADARSA BOARD RESULTS

UP Madarsa Board Results: یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، لڑکیوں نے لڑکوں پر بازی مار لی ہے۔ لیکن کہا جارہا ہے کہ نتائج اتنی تاخیر سے آئے کہ اب طلبا یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔

UP Madrasah Board Results Declared, Girls Outrank Boys
یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لڑکیوں کی لڑکوں پر سبقت (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 4:01 PM IST

Updated : May 30, 2024, 4:20 PM IST

یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لڑکیوں نے بازی ماری (ETV Bharat Urdu)

لکھنؤ: اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کا انتظار ختم ہو گیا ہے۔ یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ نے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں منشی/مولوی (ثانوی فارسی اور عربی)، عالم (سینئر سیکنڈری فارسی اور عربی)، کامل اور فاضل کا امتحان سال 2024، یوپی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، لکھنؤ کے ذریعہ 509 امتحانی مراکز پر شفاف اور منظم طریقہ سے امتحان ماہ فروری میں منعقد ہوا تھا۔ امتحانی مراکز کی ویب کاسٹنگ بھی لکھنؤ ہیڈ کوارٹر پر کی گئی۔ امتحان سال 2024 کے لیے 141115 طلبہ کا اندراج کیا گیا تھا۔ امتحان میں 114723 امیدواروں نے شرکت کی۔ جن میں سے 101602 امیدوار کامیاب ہوئے۔ پاس ہونے والے امیدواروں میں 49254 (86.7 فیصد) لڑکے اور 52348 (90.3 فیصد) لڑکیاں ہیں۔ اس طرح سال 2024 کے امتحان میں کل 88.5 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔

UP Madrasah Board Results Declared, Girls Outrank Boys
یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لڑکیوں نے بازی ماری (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

مدرسہ بورڈ کے نتائج 30 مئی کو متوقع، یونیورسٹیز میں نہیں لے سکیں گے طلبا داخلہ - Madrasa Board Results On May 30

اس طرح اسد خان وارثی جھانسی مولوی سیکنڈری میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ درجہ عالم میں ریحان رضا قنوج، محمد آر این صدیقی نے کامل درجہ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ گل فشاں سیتا پور نے فاضل درجہ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ نتیجہ یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ https://madarsaboard.upsdc.gov.in‏ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے پاس ہونے والے طلباء کو مبارکباد دی ہے۔

Last Updated : May 30, 2024, 4:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.