ETV Bharat / state

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کا امتحان آج سے شروع، تمام انتظامات مکمل - Dharam Pal Singh

UP Madrasa Education Board۔ اتر پردیش کے کابینی وزیر ریاستی اقلیتی امور دھرم پال سنگھ نے کہا ہے کہ یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کا امتحان آج سے شروع ہوا ہے، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان امتحانات کا 13 فروری یعنی آج سے شروع ہو کر 21 فروری تک اختتام ہو جائے گا۔

UP Madarsa Education Board Exam to start from today, all arrangements complete: Cabinet Minister Dharam Pal Singh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 11:06 AM IST

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کا امتحان آج سے شروع، تمام انتظامات مکمل: کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ

لکھنؤ: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ کا سالانہ امتحان تیرہ فروری یعنی آج سے شروع ہو کر اکیس فروری تک اختتام کو پہنچ جائے گا۔ یہ امتحان چھ دن جاری رہے گا۔ یہ امتحان دو نشستوں میں منعقد ہوگا۔ صبح کی نشست 8 سے 11 بجے تک جب کہ شام کی نشست دو سے پانچ بجے تک منعقد ہوگی۔ امتحان میں ایک لاکھ 41 ہزار 115 طلبہ و طالبات شامل ہو رہے ہیں۔ ان کے لیے ریاست بھر میں 509 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں۔ جن کی سینٹرل مانیٹرنگ لکھنؤ کے اندرا بھون میں ویب کاسٹنگ کے ذریعہ ہوگی۔ اتر پردیش اقلیتی امور حج واوقاف کے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ترجیحات میں شامل ہے کہ سبھی بورڈ کے امتحانات صاف و شفاف طریقے سے ہوں۔ نقل سے پاک ہوں۔ اسی طریقہ کار کو مدرسہ بورڈ کے امتحان میں بھی نافذ کیا گیا ہے۔ تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سبھی امتحانی مراکز کو ہدایت نامہ جاری کرکے کہا گیا ہے کہ امتحان مراکز پر صاف ستھرے ٹوائلٹ، پینے کا صاف پانی، بجلی اور سی سی ٹی وی کیمرے سے لیس ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

مدارس و اساتذہ کی دستاویزات کی جانچ کو دھرم پال سنگھ نے روک دیا

انہوں نے مزید کہا کہ امتحان میں کسی بھی صورت میں نقل نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے لیے تمام مراکز پر نگراں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اڑن دستہ بھی بنایا گیا ہے جو علاقائی امتحانی مراکز پر جا کر کے طلبہ و طالبات کو چیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ مدرسہ میں مسلمانوں کے غریب بچے پڑھتے ہیں اور ان کو بہتر تعلیم دینے کے لیے حکومت تمام طریقے اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ رواں برس مدرسہ بورڈ کا امتحان سبھی بورڈ کے امتحان سے پہلے شروع ہو چکا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کے نتائج کا بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا تاکہ بچوں کی تعلیم میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

مدرسوں کی ہو رہی جانچ کے حوالے سے انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی، ایوان اسمبلی میں جو مدرسوں کی جانچ کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے اور سوال پوچھ رہے تھے دراصل ان کا منشا ہے کہ غریب مسلمانوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مدرسوں میں فنڈنگ کی جانچ کرائی ہے، جس کا تعلیم پر کچھ بھی اثر نہیں پڑا ہے۔ جو اراکین اسمبلی سوال اٹھاتے ہیں ان کے بچے کانوینٹ میں پڑھتے ہیں۔ غریب بچوں کے ساتھ ان کے بچے مدرسے میں نہیں پڑتے ہیں۔ لہٰذا ان کا منشا ہے کہ غریب مسلمانوں کے بچے غلط ہاتھ میں چلے جائیں اور ملک اور ریاست کی ترقی کے لیے خطرہ بن جائیں۔ لیکن بی جے پی حکومت بغیر کسی امتیازی سلوک کے ساتھ سبھی کے ساتھ یکساں برتاؤ کر رہی ہے اور مدرسوں میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لیے سبھی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.