میرٹھ: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے نتائج کے اعلان میں تاخیر سے ضلع میرٹھ سمیت تمام اضلاع کے طالب علموں مستقبل کو لے کر تشویش پائی جارہی ہے۔طالب علموں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کو پہلے معطل کر دیا گیا ہے۔معاملہ عدالت زیر سماعمت ہے اب نتائج کے اعلان میں تاخیر بے چینی کی وجہ بن رہی ہے۔
مدارس کے منتظمین کو خدشہ ہے کہ کہیں امتحانات کے نتائج ایسے وقت پر نہ آجائے جس سے آگے کسی یونیورسٹی میں داخلہ ہی نہ لے سکیں۔ وہیں طالب علموں میں بھی نتائج میں تاخیر ہونے پر مایوس پائی جا رہی ہے ۔طالب علموں میں اب ایک سال برباد ہو نے کا خوف پیدا ہو گیاہے۔
مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ دوسرے تعلیمی بورڈ کی طرح مدرسہ بورڈ میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔بہتر کئے بغیر طالب علموں کا مستقبل سنورا نہیں جا سکتا ہے۔نتائج کے اعلان میں تاخیر سے طالب علموں کے مستقبل کو لے کر سوال اٹھ سکتا ہے۔انہیں اعلیٰ کے لئے یونیورسٹیوں میں داخلہ ملنا مشکل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:UP Madrasa Education Board یوپی مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ جلد ہی بحال ہونے کی امید
ان کا مزید کہنا ہے جس طرح کے حالات سے مدرسہ بورڈ گزر رہا ہے ایسے میں مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کو سخت اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔جو بھی ملازم مدرسہ بورڈ کی شاخ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی ضرورت ہے۔