ETV Bharat / state

یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحان میں چار ہزار کیمروں سے نگرانی کا انتظام - یوپی مدرسہ بورڈ کا امتحان

UP Madarsa Board: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحان کا آج دوسرا دن ہے۔ کل ہوئے امتحان میں منشی اور مولوی (سیکنڈری فارسی اور عربی) کے دینیات کا امتحان منعقد ہوا جس کے لیے 82 ہزار 20 شناختی کارڈ جاری کیے گئے تھے جس میں سے 24 ہزار 335 طلبہ و طالبات غیر حاضر رہے۔

یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحان میں چار ہزار کیمروں سے نگرانی کا انتظام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 1:12 PM IST

Updated : Feb 14, 2024, 1:40 PM IST

یوپی مدرسہ بورڈ کا امتحان چار ہزار کیمروں کی نگرانی میں ہورہا

لکھنؤ: ریاست اتر پردیش کے لکھنو میں گذشتہ روز دوسری میٹنگ میں عالم سینئری سیکنڈری کے دینیات کامل عربی فارسی سال اول اور سال دوم اور سال سوم میں مطالعہ قران، مطالعہ حدیث اور مطالعہ فقہ اسلامی کے کا امتحان ہوا۔ اس کے ساتھ فاضل سال اول و دوم کا امتحان منعقد ہوا ۔دوسری میٹنگ میں 59 590 طلبہ طلبات کے شناختی کارڈ جاری کیے گئے تھے جس میں سے 10969 غیر حاضر رہے۔

ای ٹی وی بھارت نے لکھنؤ میں بورڈ کے امتحان مرکز مدرسہ دارالعلوم وارثیہ کا دورہ کیا جہاں بورڈ کے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کیا گیا۔ بورڈ نے امتحانات سے پہلے سبھی مراکز کو ہدایت دیا تھا کہ امتحان مرکز پر پینے کے صاف پانی بچوں کے بیٹھنے کے بینچ اور ٹیبل بجلی صاف باتھ روم کا ہونا ضروری ہے ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمرے سے لیس بھی ہوگا۔

لکھنو کے دار العلوم وارثیہ امتحان مراکز پر پرامن طریقے سے امتحان دیے اس موقع پر مدرسہ کے پرنسپل مولانا ظہیر عباس برکاتی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ بورڈ نے جو حکم نامہ جاری کیا تھا۔ اس کے مطابق سینٹر بنایا گیا ہے۔یہاں طلبا و طالبات کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہے اور پرامن طریقے سے امتحان میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو میں ووٹر شناختی کارڈ اور دستاویزات تصحیح مہم

مدرسے کے منتظم ماسٹر کلام نے کہا کہ طلبہ و طالبات کے لیے سبھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں سبھی کمرے کو سی سی ٹی وی سے لیس کیا گیا ہے امتحان نقل سے پاک و صاف کرایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Feb 14, 2024, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.