ETV Bharat / state

اتحاد میں سبھی سیاسی جماعتوں کا استقبال کرتے ہیں: اکھلیش یادو

Akhilesh Yadav: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اتحاد میں ہم سبھی سیاسی جماعتوں کا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اتحاد کی بدولت ہی بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں شکست دی جا سکتی ہے۔

کڈ بندھن میں ہم سبھی سیاسی جماعتوں کا استقبال کرتے ہیں:اکھلیش یادو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 5:29 PM IST

اتحاد میں سبھی سیاسی جماعتوں کا استقبال کرتے ہیں:اکھلیش یادو

مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفّر نگر پہنچنے کے بعد اکھلیش یادو نے جینت چودھری، پیپر لیک، کسان تحریک اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو لے کر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط اتحاد کے بغیر بی جے پی کو ہرانا نا ممکن ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی ہمارے ساتھ آنا چاہتا ہے ہم اس کا خیرمقدم کریں گے چاہے اس میں راجہ بھیا ہوں یا دیگر سیاسی جماعتیں۔

ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ 'بی جے پی نے سب کو وزیر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ بی جے پی نے تمام اتحادی جماعتوں سے کہا ہے کہ آپ کے دو وزیر بنیں گے۔ آپ بتائیے سب وزیر کیسے بنیں گے؟ جو لوگ کسی وجہ سے وزیر نہیں بنیں گے تو وہ ناراض ہوں گے۔'

یہ بھی پڑھیں:راجیہ سبھا کے بعد اب قانون ساز اسمبلی کے امیدوار پر مسلمانوں کی نظر

اکھلیش یادو نے اتحاد کے سوال پر کہا کہ انڈیا الائنس کی کئی میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ ان میٹنگز میں کئی مواقع پر کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ لوگ ساتھ آئیں اور اتحاد کا ووٹ شیئر بڑھائیں۔ اگر ہمارا ووٹ شیئر 36 فیصد تک پہنچ گیا ہے تو ہماری کوشش ہوگی کہ یہ اور آگے جائے۔ کیوں کہ زیادہ سے زیادہ پارٹیوں اور لوگوں کی شراکت سے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.