ETV Bharat / state

یوپی پولیس اہلکار مختار انصاری کی حمایت کرنے پر لائن حاضر - UP cop sent to lines

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 11:05 AM IST

اتر پردیش پولیس کانسٹبل کو مختار انصاری کی حمایت میں واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر لائن حاضر کیا گیا ہے۔ پولیس کانسٹبل فیاض خان کا واٹس ایپ اسٹیٹس اتوار کا آن لائن پولیس محکمہ میں گشت کرگیا جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

UP cop sent to lines after his WhatsApp status supports Mukhtar Ansari

لکھنؤ: اتر پردیش پولیس کانسٹبل جس کی پوسٹنگ بخشی کا تالاب پولیس اسٹیشن میں تھی، لائن حاضر کر دیا گیا۔ اس کے لائن حاضر کرنے کی وجہ مختار انصاری کی حمایت میں واٹس ایپ اسٹیٹس لگانا بتایا جا رہا ہے۔ مختار انصاری کا چار روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔

اتوار کے روز انکا آن لائن اسٹیٹس جو کی مختار انصاری کی حمایت میں تھا چاروں طرف سرکولیٹ کردیا گیا جس کے بعد یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر (شمال)، ابھیجیت شنکر نے کہا: "جیسا کہ ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہے، اور کانسٹیبل فیاض نے اس کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے محکمہ پولیس نے اس کی معطلی کی منظوری کے لیے الیکشن کمیشن سے خط و کتابت شروع کردی ہے۔"

شنکر نے مزید کہا، "کانسٹیبل نے پولیس سروس میں رہتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور اس نے نظم و ضبط کے معیارات کے برعکس کام کا مظاہرہ کیا ہے اس لئے ہم الیکشن کمیشن سے رجوع کئے ہوئے ہیں اور ایک بار جب ہمیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کلیئرنس مل جائے گی، ہم اسے معطل کر دیں گے اور مناسب قانونی کارروائی کریں گے،"

انہوں نے مزید کہا، "بخشی کا تالاب پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے ہمیں واٹس ایپ سٹیٹس کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد ہم نے تحقیقات کا آغاز کیا۔"

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.