ETV Bharat / state

مسجد میں سیرت کوئز پروگرام کے ذریعہ معاشرے میں تبدیلی کی پہل

Serat Quiz In Benagluru دارالحکومت بنگلورو میں واقع مسجد میں سیرت کوئز کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طالب علموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر موجود علمائے کرام نے کہاکہ سیرت نبوی پر عمل انفرادی و اجتماعی زندگی میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔

مسجد میں سیرت کوئز پروگرام کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی کی پہل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 6:16 PM IST

مسجد میں سیرت کوئز پروگرام کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی کی پہل

بنگلورو: مسلمان چاہے کسی بھی میدان میں مصروف عمل ہو، اسے چاہیے کہ وہ پیارے نبی کی سنتوں پر عمل کرنے والا بنے، اسی مقصد کے ساتھ شہر بنگلور کے متعدد مساجد کے ذمہ داران کی جانب سے متحدہ طور پر سیرت کویز منعقد کیا گیا۔

اس کویز میں بچوں سے لیکر بڑھوں تک کل 850 افراد نے حصہ لیا ۔ان میں کامیاب افراد کو ایوارڈس سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔مسجد اقصٰی میں منعقد کئے گئے اس سیرت کوئز کی تیاریاں تقریباً 3 مہینوں تک چلیں، انتظامیہ کی جانب سے پارٹیسیپینٹس کو سیرت کے متعلق سوالات دئے جاتے اور ہر ہفتے کلاسسز و ٹیسٹس کا اہتمام کیا جاتا، ان سب ایکٹیویٹیز کے دوران علاقے کے تقریباً سبھی گھروں کے بچے، خواتین و بڑوں کے نزدیک پیارے نبی کی سیرت گفتگو کا موضوع رہا۔

اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ ملت کے ہر فرد میں پیارے نبی کی سیرت کو سیکھنے کی تڑپ ہے اور اس طرح کے مواقع ان کے لئے مشعل راہ ہیں، مزید یہ کہ سیرت کویز جیسے پروگرامس ملت کے بچوں کو سنتوں پر عمل پیرا ہونے پر آمادہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کتابیں خریدیں گے نہیں تو پڑھیں کے کیا

اس موقع پر علما کرام نے شہر و ریاست بھر کے مساجد کے ذمہداران سے مودبانہ اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی مساجد میں سہرت کیوز و قران کویز کا اہتمام کریں تاکہ مسلم معاشرے میں بڑے پیمانے پر انقلابی اصلاحی تبدیلی لائی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.