ETV Bharat / state

گیا میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک، 10 زخمی - Lightning Strike in Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 12:48 PM IST

گیا میں تیز آندھی طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ جب کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دیر شام کو آئی آندھی سے کچھ علاقوں میں بڑے نقصان کی بھی خبر ہے۔ ڈی ایم نے سبھی بلاک ترقیاتی افسران کو اپنے اپنے علاقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔

Two dead, 10 injured due to lightning strike in Gaya
گیا میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو افراد کی موت، دس زخمی (ETV Bharat Hindi Portal Jul 14, 2023)

گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں ایک خاتون اور دوسرا مرد ہے۔ جب کہ 10 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فتح پور کے باڑہ پنچایت کی رہنے والی ایک 50 سالہ خاتون کی آج دیر شام اچانک آئے طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے موت ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ موہن پور کے ڈنگرہ پنچایت کے رہنے والے ایک 45 سالہ شخص کی بھی آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ فتح پور بازار کے علاقہ میں سلیا پنچایت کے رہنے والے 10 لوگ آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Lightning In Darbhanga دربھنگہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت

اس حوالہ سے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے، باڑہ پنچایت کی ایک خاتون اور ڈنگرہ پنچایت کے ایک شخص کی موت ہوئی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ دعا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کو اللہ صبر جمیل عطا فرمائے۔ ڈی ایم نے سول سرجن گیا کو سخت ہدایات دی ہیں کہ آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے تمام افراد کا مفت علاج کیا جائے۔ فی الحال سبھی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر فتح پور میں داخل ہیں اور سبھی کی حالت ابھی مستحکم ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے ایڈیشنل کلکٹر ڈیزاسٹر اور سرکل آفیسر فتح پور اور موہن پور کو ہدایت دی کہ آسمانی بجلی گرنے سے مرنے والوں کے لواحقین کو 24 گھنٹے کے اندر ڈیزاسٹر معاوضہ کی رقم دی جائے۔ ساتھ ہی آندھی طوفان کی وجہ سے فتح پور اور موہن پور کے علاقہ میں کئی درخت بھی گرے ہیں اور اس سے بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ان علاقوں کی بجلی کی فراہمی کو بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایم نے بلاک ترقیاتی افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جہاں آندھی طوفان آئے ہیں وہاں کا جائزہ لیں اور جو نقصان ہوئے ہیں ان کا اندازہ لگا کر ضروری کارروائی کرتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.