ETV Bharat / state

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہَ اردو میں دو روزہ علمی و ادبی تقریبات - Two day academic literary events

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 8:15 PM IST

Two-day academic and literary events in AMU علیگڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم کا کہنا ہے بیت بازی کا پروگرام ادبی اور تہذیبی سطح پر بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہم اس روایت کو فراموش کرتے جا رہے ہیں اس لئے اس کو پھر سے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہَ اردو میں دو روزہ علمی و ادبی تقریبات
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہَ اردو میں دو روزہ علمی و ادبی تقریبات (ETV Bharat)

علیگڑھ: اترپردیش میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اردو میں دو روزہ علمی و ادبی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے روز خواتین کے تفویض اختیارات کے حوالے سے ’’اردو ادب میں خواتین کے مسائل ‘‘ کے عنوان سے ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا اور دوسرے روز بیت بازی کا پروگرام ہوا جس کے فاتحین میں بطور انعام کتابیں تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کی صدارت صدر شعبہ پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر سراج الدین اجملی نے شرکت کی ۔

مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر فریدی نے اردو ادب میں پیش کئے گئے خواتین کے مسائل کے مختلف پہلوءوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارے ادیبوں نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور مسائل کو موضوع فکر بنایا ہے۔ اس کا آغاز اردو کے پہلے باقاعدہ ناول نگار ڈپٹی نذیر احمد سے ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ناولوں میں لڑکیوں کی تعلیم و تربیت اور حقوق و فراءض کی بات کی۔ پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی نے مزید کہا کہ اردو میں مردوں کے علاوہ خاتون قلم کاروں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے جنہوں نے خواتین کے تفویض اختیارات کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم نے بیت بازی مقابلے سے متعلق بتایا بیت بازی اردو شاعری کا ایک آسان روپ ہے جسے ایک کھیل کی طرح کھیلا جاتا ہے۔ بیت بازی میں شرکاء کو شعرا کے اشعار پیش کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح کے پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات کے ادبی ذوق کو جلا بخشنے کی کوشش کرتا ہے اور طلباء جو شیری روایات کو بھولتے جا رہے ہیں ان کو حافظہ میں لانا اور محفوظ لکھنے کی بھی ایک شکل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا بیت بازی کا پروگرام ادبی اور تہذیبی سطح پر بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہم اس روایت کو فراموش کرتے جا رہے ہیں اس لئے اس کو پھر سے شروع کرنے کی ضرورت ہے, بیت بازی کو مزید دل چسپ بنانے کے لئے نئے پہلو شامل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

صدر شعبہ پروفیسر قمر الہدی فریدی نے بتایا پہلے کے مقابلے اب بیت بازی کا رواج اتنا کم ہو گیا ہے کہ اب طلباء کو بتانا پڑھتا ہے کہ بیت بازی مقابلہ کیا ہوتا ہے اس لئے فیلحال گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن (اردو) کے طلباء و طالبات کی ٹیمیں بیت بازی میں حصہ لے رہی ہیں اس کے بعد ہم دیگر شعبے اور سبجیکٹ کے طلباء کے لئے بھی بیت بازی پروگرام کا اہتمام کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا بیت بازی مقابلے کے فاتحین میں ہم انعام کی شکل میں کتابیں تقسیم کریں اور اسی دوران ہمنے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن (اردو) کے طلباء جنہوں نے امتحانات میں اول, دوم اور سوم مقام حاصل کئے ہیں ان کی حوصلہ افزائی لئے ہمنے انعام میں کتابیں تقسیم کی ہیں۔

انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے خوشی کا اظہار کیا اور فخر محسوس کیا ان کا کہنا ہے کہ اس طرح یونیورسٹی کے دیگر شعبوں میں انعامات تقسیم نہیں کئے جاتے ہیں, انہوں نے یقین دہانی کروائی کے ہم مستقبل میں شعبہ اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.