علیگڑھ: ضلع علیگڑھ تھانہ جواں کے علاقے می اس وقت افرا تفری کا ماحول ہو گیا جس وقت پلائی بورڈ سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا، سڑک پر چل رہے تقریبا 5 بچے ٹرک کے نیچے دب گئے تھے تاہم دو بچے ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کا علاج جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں کیا جارہا ہے۔ اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ٹرک کے نیچے تقریبا5 بچے جن کی عمر 14 سے 15 سال ہے، کسان کے بچے ہیں۔
ٹرک کے نیچے دبے بچوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو کا عمل جاری ہے، ٹرک کے نیچے اور بھی بچوں کے دبے ہونے کی بات کی جا رہی ہے۔ بڑی تعداد میں اکھٹا ہوکر مقامی لوگ سڑک پر ہنگامہ کرکے سڑک پر موجود ڈوائڈر اور بریکر ایکسیڈنٹ کی وجہ بتا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ غلط طریقے سے تعمیر ڈوائڈر اور بریکر کی وجہ سے ہی اکسر ایکسیڈنٹ ہوتے رہتے ہیں۔ فی الحال پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں ایا ہے پولیس موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کو خاموش کروارہی ہے۔
واضح رہے آج صبح علی گڑھ ضلع کی تحصیل اتراولی علاقے میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں گاؤں نوری بھوجپور سے اسکول بس بچوں کو لے کر اترولی آرہی تھی جس کو روڈ ویز بس نے زوردار ٹکر مار دی تھی جس میں چار اسکول کے بچے اور ڈرائیور زخمی ہو گئے تھے۔ تمام زخمیوں کو اتراولی کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بھیجا گیا، جہاں سے زخمیوں کو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔ سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے، حادثہ گھنی دھند کے باعث پیش آیا۔ یہ واقعہ صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا۔ اسکول بس کا تعلق اتراولی کے چھرا روڈ پر واقع سینٹ میری پبلک اسکول بتایا جارہا ہے۔
علیگڑھ میں پلائی بورڈ سے لدا ٹرک الٹ گیا، دو بچے ہلاک - truck overturned in Aligarh
Truck loaded with plywood overturned in Aligarh, two children were seriously injured پلائی بورڈ سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، سڑک پر چل رہے تقریبا 5 بچوں کے ٹرک کے نیچے دبنے کی اطلاع ہے جبکہ اس حادثہ میں دو بچے ہلاک ہوگئے۔
Published : Jan 23, 2024, 9:14 PM IST