ETV Bharat / state

بیرون ملک مقیم شوہر پر فون سے تین طلاق دینے اور رشتہ داروں سے حلالہ کرانے کا الزام - Triple Talaq case

Triple Talaq case In Muzaffarnagar مظفرنگر کے ایک شخص پر اس کی بیوی نے بیرون ملک سے فون پر تین طلاق دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ وہ گھر واپس آیا تو اس شخص نے بیوی سے دوبارہ شادی کرنے کے لیے حلالہ کروا دیا۔ مقامی تھانے میں اس کی شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

بیرون ملک سے فون پر دی تین طلاق پھر رشتہ داروں سے کرایا حلالہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 8:46 PM IST

بیرون ملک سے فون پر دی تین طلاق پھر رشتہ داروں سے کرایا حلالہ

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں تین طلاق کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس میں ایک شادی شدہ خاتون نے ایس ایس پی آفس پہنچ کر درخواست جمع کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی شادی اس شخص سے 15 سال پہلے ہوئی۔ ان کے تین بچے اویش، تبریز اور سدرہ پیدا ہوئے۔ شادی کے بعد سے درخواست گزار خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر، ساس، بہنوئی وغیرہ اسے ہراساں کرتے رہے۔ درخواست گزار کو جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بیوی کا الزام ہے کہ اس دوران تقریباً ایک سال قبل شوہر نے بیرون ملک سے فون پر تین طلاق دی تھی۔ اس کے بعد وہ اپنے میکے چلی گئی تھی۔

شوہر 10 ماہ قبل بیرون ملک سے آیا تو اس نے کہا کہ تم میرے ماموں کے بیٹے سے حلالہ کرو پھر میں تمہیں اپنے پاس رکھ لوں گا۔ اس کے بعد سسرال والوں نے زبردستی اس کا حلالہ کروایا۔ لیکن اس کے بعد بھی اس کے شوہر نے اس سے شادی نہیں کی۔ اس کے شوہر نے دوسری شادی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر ایوب سے خصوصی و بے باک گفتگو

متاثرہ نے یہ شکایت نہ صرف ایس پی کے پاس بلکہ وزیراعلیٰ کے پورٹل پر بھی درج کرائی ہے اور ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاتون سے بات کی اور کہا کہ متاثرہ خاتون سے تحریر لے کر جلد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.