کولکاتا: لوک سبھا انتخابات کے بعد سات ریاستوں میں ہونے والے ضمنی میں انڈیا اتحاد کو زبردست کامیابی ملی ہے۔ بی جے پی ہماچل پردیش میں جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کی طرح چار اسمبلی سیٹوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو کلین سوئپ کردیا ہے۔ چاروں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کو بڑے مارجین سے جیت ملی ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے باگدا اسمبلی سے ترنمول کانگریس کی امیدوار مدھو پرنا ٹھاکر نے حریف جماعتوں کے امیدواروں پر 33 ہزاروں سے ووٹوں سے شکست دے دی۔ضمنی انتخابات میں جیت کے بعد مدھو پرنا ٹھاکر نے مغربی بنگال کی تاریخ میں سب سے کم عمر میں رکن اسمبلی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ندیا ضلع کے راناگھاٹ جنوبی اسمبلی حلقہ سے ترنمول امیدوار کے امیدوار مکٹ منی ادھیکاری نے 37 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں راناگھاٹ ساؤتھ سے بی جے پی کو کامیانی ملی تھی لیکن ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس دوبارہ اس حلقے پر قبضہ کرلیا۔
شمالی دیناج پور کے رائے گنج اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کرشنا کلیانی نے 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے بڑی جیت درج کی۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں:سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری، پانچ سیٹوں پر کانگریس اور چار پر ٹی ایم سی آگے
دوسری طرف کولکاتا کے مائنک تالہ اسمبلہ حلقہ سے سدیپتا پانڈے نے بڑی جیت درج کی ہے۔ اس کے ساتھ ترنمول کانگریس نے چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کا صفایا کر دیا۔ کولکاتا، شمالی 24 پرگنہ، ندیا اور شمالی دیناج پور ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جم کر جشن منایا۔