ETV Bharat / state

سیاست کے میدان میں یوسف پٹھان کو برتری، حاجی نورالاسلام ساڑھے تین لاکھ ووٹوں سے آگے - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024 - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024

TMC Lead On 31 Seats لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ مغربی بنگال کی بہرامپور لوک سبھا سیٹ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رونڈر یوسف پٹھان نے کانگریس کے ہیوی ویٹ رہنما ادھیر رنجن چودھری پر غیر متوقع سبقت حاصل کرلی ہے۔ ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی تقریبا ایک لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں، حاجی نورالاسلام ساڑھے تین لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں۔

سیاست کے میدان میں یوسف پٹھان کو برتری
سیاست کے میدان میں یوسف پٹھان کو برتری (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 1:03 PM IST

Updated : Jun 4, 2024, 2:59 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے بہرامپور پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان نے کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری پر سبقت بنالی ہے۔ یوسف پٹھان اس وقت برتری بنائے رکھی ہے، گنتی کی شروعات سے ہی دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نےتقریبا ڈیڑھ لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل کرلی ہے۔اسٹار امیدواروں میں شتروگھن سنہا،1983 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور ترنمول کانگریس کے امیدوار کیرتی آزاد،کرشنا نگر سے مہوا موئترا اپنے اپنے حلقوں میں برتری بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج سے پہلے آئے ایگزٹ پولز میں این ڈی اے مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بناتی نظر آرہی ہے۔ ساتھ ہی مغربی بنگال میں بھی سخت مقابلہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بی جے پی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 303 سیٹیں جیتی تھیں۔ اس کے اتحادی این ڈی اے کو 353 سیٹیں ملی تھیں۔ وہیں کانگریس 52 سیٹوں پر سمٹ گئی۔

2019 میں مغربی بنگال کا نتیجہ کیا رہا؟

اگر ہم مغربی بنگال کی بات کریں تو یہاں لوک سبھا کی 42 سیٹیں ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی نے سب سے زیادہ 22 سیٹیں جیتی تھیں، جبکہ بی جے پی 18 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی،2 سیٹیں کانگریس کے کھاتے میں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو اکثریت، کرناٹک میں بی جے پی 17 سیٹوں پر آگے، پرجول ریوانا ہاسن سیٹ سے پیچھے

اس مرتبہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس 31 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔بی جے پی کو زبردست خسارہ کا سامنا ہے۔اس وقت بی جے پی 10 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔کانگریس ایک سیٹ پر آگے ہے جبکہ سی پی آئی ایم کا لوک سبھا انتخابات میں کھاتہ کھولنا باقی ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2024, 2:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.