ETV Bharat / state

پچیس فروری کو عازمین حج کی پہلی تربیتی نشست کا انعقاد - اورنگ آباد

Training Camp For Haj Pilgrims اورنگ آباد میں حج ہاؤس میں 25 فروری بروز اتوار کو خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے 2024 میں جانے والے عازمین حج کی پہلی تربیتی نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پہلی تربیتی نشست کے لیے ریاست کے اقلیتی وزیر عبدالستار اور حج کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود رہیں گے۔

پچیس فروری کو عازمین حج کی پہلی تربیتی نشست کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 7:58 PM IST

پچیس فروری کو عازمین حج کی پہلی تربیتی نشست کا انعقاد

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں عازمین حج کی پہلی تربیتی نشست پچاس فروری اتوار کو حج ہاؤس میں منعقد کی جائے گی ۔ خدمت حجاج کمیٹی کے صدر مولانا نسیم الدین مفتاحی نے بتایا کہحج ہاؤس میں پہلی بار عازمین کی تربیتی نشست منعقد کی جا رہی ہے۔اس میں خدمات حجاج کمیٹی اورنگ اباد جو پچھلے 35 سالوں سے نہ صرف حجاج کرام کی تربیت کا فریضہ انجام دے رہی ہے بلکہ حاجیوں کے فورم بھرنے سے لے کر حاجیوں کے مکہ مکرمہ پہنچنے ،مدینہ منورہ میں حاضری اور واپسی آنے تک جو ممکن ہو سکتا ہے وہ خدمت بے لوث فی سبیل اللہ کر رہی ہے۔

مولانا نسیم الدین مفتاحی نے بتایا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذمہ دار امتیاز قاضی نے خدمات حجاج کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ عازمین کی تربیتی نشست کا اہتمام کریں، اسی لیے 25 فروری بروز اتوار صبح نو بجے شام پانچ بجے تک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ خدمت حجاج کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ تمام عازمین حج شہر میں واقع حج ہاؤس پر اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ آئے۔

مولانا نسیم الدین مفتاحی کا کہنا ہے کہ پچھلے 2004 سے جامعہ کاشف العلوم کے سعید ہال میں ہر سال عازمین حج کی تربیت نشست ہوا کرتی تھی، لیکن اس سال ریاست حج کمیٹی کی درخواست پر شہر میں واقع حج ہاؤس میں تربیتی کیمپ لیا جا رہا ہے۔اس تربیتی نشست میں شرکت کے لئے خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد کی جانب سے متعلقہ عازمین حج کو شناختی کارڈ دیئے جا رہے ہیں، شناختی کارڈ نشست میں ساتھ لانا ضروری ہے۔

کمیٹی کے صدر مولانا نسیم الدین مفتاحی نے بتایا کہ اورنگ آباد شہر کے منتخبہ عازمین حج شاختی کارڈ حاصل کرنے کے لئے دو پہر ڈھائی بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان خدمات حجاج کمیٹی آفس پٹیل آرکیڈ، جونا بازار ، اورنگ آباد سے رابطہ قائم کریں ۔ تین ہزار نمبر تک ویٹنگ کے عازمین کو بھی شناختی کارڈ دیئے جائیں گے، وہ تربیت میں بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حج ہاؤس کے افتتاح کے بعد بھی حج تربیتی نشست نہیں ہوسکی

ویٹنگ کے عازمین ایک فوٹو ساتھ لے کر آئیں جو شناختی کارڈ پر چسپاں کر کے انہیں دیئے جائیں گے، شناختی کارڈ حاصل کرنا ضروری ہے۔ مولانا نسیم الدین مفتاحی نے مزید بتایا کہ 25 فروری کو حج ہاؤس میں عازمین حج کی تربیتی نشست کا افتتاح ریاستی وزیر اقلیتی ترقیات عبدالستار کریں گے۔ بطور مہمان خصوصی مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین آصف عثمان خان ، سینٹرل حج کمیٹی کے ممبر اعجاز دیشمکھ اور اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر امتیاز قاضی موجودرہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.