ETV Bharat / state

ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کیس سی بی آئی کو منتقل ۔شاہ جہاں شیخ کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت

Sandeshkhali Issueای ڈی کی ٹیم پر حملہ کرنے کے معاملے کو لے کر کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ترنمول کانگریس کی حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی

ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کیس سی بی آئی کو منتقل ۔شاہ جہاں شیخ کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت
ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کیس سی بی آئی کو منتقل ۔شاہ جہاں شیخ کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 8:59 PM IST

کولکاتا: سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم پرحملے کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کے سپرد کرنے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کوچیلنج کرتے ہوئے ترنمول حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کر رہی ہے۔ ریاستی قانون ساز ذرائع کے مطابق وکیل ابھیشیک منوسنگھوی ریاستی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے کیس کی فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔

ہائی کورٹ نے گرفتار ترنمول لیڈر شاہجہان شیخ کو منگل کی شام4 ;30بجے تک مرکزی ایجنسی کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس کی ڈویژن بنچ نے 5 جنوری کو ای ڈی کے عہدیداروں پر حملے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کے سنگل بنچ کے حکم کو مسترد کردیا۔ یہی نہیں، ریاستی پولیس کو ہدایت دی گئی کہ نجات اور بنگاؤں پولیس اسٹیشنوں کی کل تین شکایتوں کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپ دی جائے۔ 5 جنوری کو نجات پولس اسٹیشن میں ای ڈی کے خلاف مارپیٹ کی شکایت درج کی گئی تھی۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے منگل کو سندیش کھالی میں 5 جنوری کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں پر ہوئے حملے کی جانچ مغربی بنگال پولیس سے سی بی آئی کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ ٹی ایم سی لیڈر شاہجہان شیخ، جنہیں مغربی بنگال پولیس نے 29 فروری کو حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا، کی تحویل مرکزی ایجنسی کے حوالے کی جائے۔

چیف جسٹس ٹی ایس سیواگننم کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے ہدایت دی کہ منگل کی شام 4.30بجے تک ان ہدایات کی تعمیل کی جائے۔ای ڈی اور مغربی بنگال حکومت دونوں نے سنگل بنچ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے الگ الگ اپیلیں دائر کی ہیں جس نے 17 جنوری کو سی بی آئی اور ریاستی پولیس کی مشترکہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کا حکم دیا تھاکہ ای ڈی اہلکاروں پر ہجوم کے حملے کی تحقیقات کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:یہ بھی پڑھیں:ترنمول کانگریس نے شاہجہاں شیخ کو پارٹی سے معطل کیا

جب کہ ای ڈی چاہتی تھی کہ جانچ صرف سی بی آئی کو منتقل کی جائے، ریاست نے درخواست کی کہ تحقیقات صرف ریاستی پولیس کو دی جائے۔ٹی ایم سی لیڈر کو ریاستی پولیس نے ہائی کورٹ کے حکم کے ایک دن بعد گرفتار کیا تھا کہ شیخ شاہجہاں سندیش کھالی میں خواتین پر مبینہ جنسی مظالم اور زمینوں پر قبضے کے اہم ملزم بھی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.