ETV Bharat / state

مرکزی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے: ابھیشک بنرجی - abhishek Banerjee React On BJP - ABHISHEK BANERJEE REACT ON BJP

پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔عوام کو اس حکومت سے کوئی امید نہیں ہے۔

مرکزی حکومت تمام محاذ پر نام ہو چکی ہے:ابھیشک بنرجی
مرکزی حکومت تمام محاذ پر نام ہو چکی ہے:ابھیشک بنرجی ((Sansad TV))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 7:15 PM IST

نئی دہلی:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے پارلیمنٹ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی ۔انہوں نے مرکزی حکومت پر بنگال کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کا الزام لگایا۔

ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا ہے۔عوام کو گمراہ کیا گیا ہے۔جن جن وعدوں کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان یہ حکومت آئی تھی اسے ابھی تک پورا نہیں کیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ دو کروڑ ملازمت کا وعدہ کرنے والی حکومت نے نوجوانوں کو بے روزگار بنا دیا۔پورے ملک میں بے روزگاری میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش میں طلبا و طالبات کا مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا۔نیٹ امتحان کے نتائج میں بدعنوانی نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا ہے۔

رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ اتر پردیش میں کیا ہو رہا ہے۔وہاں خواتین کے لئے کیا سکیورٹی ہے۔پورا ملک کو پتہ ہے کہ وہاں کے لوگوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔مرکزی حکومت نے اتر پردیش کو تمام تر سہولیات فراہم کی لیکن اس کا نتیجہ کیا نکلا کچھ بھی نہیں۔مغربی بنگال کے تمام فنڈز روک دئیے گئے اس کے باوجود ہماری ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتاہے ۔لیکن بین الاقوامی سطح پر مغربی بنگال حکومت کی ترقیاتی اسکیموں میں سے ایک کینیا شری سے ایوارڈ سے نوازا جاتاہے۔ایوارڈ دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ یونیسیف ہے۔جرمنی نے کنیا شری اسکیم کی تعریف کی۔مرکزی حکومت کی ایسی کوئی سکیم ہے جیسے بین الاقوامی سطح پر شہرت ملی ہے؟

یہ بھی پڑھیں:راہل اور اکھلیش کا بجٹ پر سیدھا حملہ، کہا۔۔کرسی بچاؤ بجٹ

ابھیشیک بنرجی نے یونین بجٹ کو لے کر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ملک میں اقلیتی طبقوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر بھی مرکزی حکومت کو گھیرا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.