ETV Bharat / state

مہیشادل میں ترنمول کانگریس کا قتل، بی جے پی پر الزام - Sixth Phase Poll In Bengal - SIXTH PHASE POLL IN BENGAL

TMC Leader Killed:ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے مشرقی مدنی پور میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے ایک مقامی رہنما کی موت ہوگئی۔ ترنمول لیڈر ہفتہ کی دوپہر پارٹی کا پروگرام ختم کرنے کے بعد ایک کارکن کے ساتھ موٹر سائیکل پر واپس آ رہے تھے۔ راستے میں نامعلوم شرپسندوں نے ان پر حملہ کردیا۔ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

مہیشادل میں ترنمول کانگریس کا قتل،بی جے پی پر الزام
مہیشادل میں ترنمول کانگریس کا قتل،بی جے پی پر الزام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 12:24 PM IST

مہیشادل: ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے مشرقی مدنی پور میں ایک بار پھر قتل کی واردات رونما ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ جمعہ کی رات مہیشادل میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول لیڈر کا قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت شیخ میبل (42) کے طور پر ہوئی ہے۔وہ مہیشدل کے بٹ کنڈو کا رہائشی تھے۔

متوفی ترنمول لیڈر و بٹ کنڈو گرام پنچایت کا سابق رکن ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما گزشتہ شب پارٹی آفیس سے گھر واپس لوٹ رہے تھے اسی وقت ان کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی اس واقعے کی رپورٹ طلب کر چکا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کو شدید زخمی حالت میں مہیشدل کے باسولیہ رورل ہسپتال لے جایا گیا۔ لیکن حالت بگڑنے پر انہیں وہاں سے تملوک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی وہیں موت ہوگئی۔ واقعے سے علاقے میں ایک بار پھر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ تاہم بی جے پی نے ترنمول کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات: 58 نشستوں پر صبح 11 بجے تک 25 اعشاریہ 76 فیصد ووٹنگ‘ لائیو اپ ڈیٹس - LOK SABHA ELECTION 2024

بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ رہنما کی موت ترنمول کانگریس کے اندرونی انتشار کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ حالانکہ ریاست میں پانچویں مرحلے تک پولنگ بظاہر پرامن رہی، لیکن چھٹے مرحلے سے ہی جھڑپیں، آتش زنی اور قتل کی واردات جیسی وارداتیں ہو رہی ہیں۔دو دن پہلے ترنمول پر ضلع کے سوناچورا میں بی جے پی لیڈر سنجے آری اور ان کی ماں رتھی بالا آدی کی پٹائی کا الزام لگایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.