ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات میں ابھیشیک بنرجی کی تاریخی جیت - Lok Sabha Election Results 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 7:22 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکیٹری اور وزیراعلیٰ ممتابنرکے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے 7 لاکھ 10 ہزار930 ووٹوں سے ریکارڈ جیت درج کی ہے۔ بی جے پی کے امیدوار ابھیجیت داس (بابی) کو336068 ووٹ ملے۔

لوک سبھا انتخابات میں ابھیشیک بنرجی کی تاریخی جیت
لوک سبھا انتخابات میں ابھیشیک بنرجی کی تاریخی جیت (etv bharat)

کولکاتا: مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے لوک سبھا انتخابات میں نمایاں کارنامہ انجام دیا۔ترنمول کانگریس نے 42 سیٹوں میں سے 29 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔بی جے پی کو آٹھ سے نو سیٹوں کا خسارہ ہوا ہے۔

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکیٹری اور وزیراعلیٰ ممتابنرکے بھتیجا ابھیشیک بنرجی نے 710930ووٹوں سے ریکارڈ جیت درج کی ہے۔بی جے پی کے امیدوار ابھیجیت داس (بابی) کو337300 ووٹ ملے۔

ڈائمنڈ ہاربر پارلیمانی حلقہ سے سی پی آئی ایم کے امیدوار پرتیق الرحمان کو 86953 ووٹ ملے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈائمنڈ ہاربر پارلیمانی حلقہ کے نتیجے کا اعلان کرنا باقی ہے۔اس سے پہلے ہی ڈائمنڈ بارہر میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جشن منانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کا سب سے بڑا،سنسنی خیز اور غیرمتوقع نتیجہ مرشدآباد کے بہرامپور سے برآمد ہوا جہاں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر یوسف پٹھان نے پانچ مرتبہ کے رکن پارلیمان اور کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کو 85671 ووٹوں سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:این ڈی اے کو تسیری مرتبہ واضح اکثریت، دہلی کی تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کا دبدبہ برقرار

اس کے علاوہ بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقہ سے حاجی نورالاسلام نے تین لاکھ 17 ہزار 694 ووٹوں سے شاندار جیت درج کی۔اس کے علاوہ کرشنانگر سے ترنمول کانگریس کی بے باک رہنما مہو موئترا کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.