آسنسول:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شترو گھن سنہا نے پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی جم کر تنقید کی۔سترگھن سنہا نے کہاکہ اس بار لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج بالکل مختلف ہونے والے ہیں۔بی جے پی کو 2004 جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
شتروگھن سنہا نے یہ دعویٰ کیا کہ جس طرح سے منموہن سنگھ وزیر اعظم بنے، اس بار ملک کی اعلیٰ ترین نشست پر ایک نیا چہرہ آنے والا ہے۔ہندوستان کی عوام کو ایک نیا وزیراعظم ملنے کا روشن امکان ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی گارنٹی سے عام لوگ واقف ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کے رتھ کا پہیہ 150 سے 175 سیٹوں کے درمیان پھنس جائے گا۔
انہوں نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ میرے پیارے دوست نریندر مودی چاہے کتنی ہی مہم چلائیں اور 400 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا دعویٰ کریں،لیکن این ڈی اے کو 150 سے 175 سیٹیں ملیں گی۔ 2004 میں منموہن سنگھ ملک کے وزیر اعظم بنے اسی طرح اس بار بھی نئے چہرے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پٖڑھیں:اپوزیشن کے اتحاد کو بتانے کے لیے کانگریس انڈیا الائنس کے 'کم سے کم مشترکہ پروگرام' پر غور کر رہی ہے - Lok sabha election 2024
بہاری بابو نے کہا کہ انتخابی بانڈزگھوٹالہ دنیا کا سب سے کرپشن ہے۔انتخابی بانڈز کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے اس بدعنوانی کو لے کر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عوام جاننا چاہتی ہے کہ انہوں نے پہلے جو گارنٹی دی تھیں وہ کہاں گئیں؟