ETV Bharat / state

بی جے پی کے حملے کے خلاف احتجاج میں ٹی ایم سی کا کوچ بہار بند کا اعلان - Dinhata TMC BJP Clash

Dinhata TMC-BJP Clash: ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے حملے کے خلاف بدھ کو ضلع کوچ بہارمیں 24 گھنٹوں کے بند کا اعلان کیا۔ ترنمول کانگریس کے کارکنان نے مقامی باشندوں سے بند کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

بی جے پی کے حملے کے خلاف احتجاج میں ٹی ایم سی کا 24 گھنٹہ کوچ بہار بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 4:09 PM IST

سلی گڑی: لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ شمالی بنگال کے ضلع کوچ بہار کے دن ہاٹا میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مغربی بنگال مغربی بنگال کی حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے منگل کی شام اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ جھڑپ میں اپنے حامیوں پر مبینہ حملے کے خلاف احتجاج میں بدھ کو 24 گھنٹے کوچ بہار ضلع کو بند کی کال دی ہے۔ بند کے دوران ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرامن ماحول میں تہواروں کو منانے کے لیے ضلع پولیس کی کارروائی شروع

سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ دنہاٹا میں شمالی بنگال کی ترقی کے وزیر مملکت اُدین گوہا اور جونیئر مرکزی وزیر داخلہ نتیش پرمانک کی موجودگی میں حریف حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں کوچ بہار کے ایس ڈی پی او دلیپ مترا اور دو دیگر ٹی ایم سی حامی زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایم سی اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ایک انتخابی مہم کی ریلی کے بعد شروع ہوئی۔ریاستی پولیس کو تصادم کو روکنے اور لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.