ETV Bharat / state

حاجی علی درگاہ میں تین لاکھ زائرین نے زیارت کی - Huge Pilgrims On Haji Ali Dargah - HUGE PILGRIMS ON HAJI ALI DARGAH

Three Lakh Pilgrims in Haji Ali Dargah: حاجی علی درگاہ میں عید کے دوسرے روز 3 لاکھ سے زائد زائرین نے زیارت کے لیے حاجی علی درگاہ میں حاضری دی۔ اس دوران میں ای پولیس اور درگاہ ٹرسٹ نے حفاظت کے پختہ انتظامات کیے تھے۔ درگاہ ٹرسٹ کی جانب سے 200 والنٹیئر اور 25 تیراک اس موقع پر مامور کیے گئے تھے۔ کیونکہ مدوجزر کے سبب کوئی حادثہ نہ پیش آئے۔ درگاہ ٹرسٹ کی جانب سے 200 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے اور انہیں آپریٹ کرنے والے 5 آپریٹر کو مامور کیا گیا تھا۔

Three Lakh Pilgrims Visited Haji Ali Dargah

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 12:42 PM IST

حاجی علی درگاہ میں تین لاکھ زائرین نے زیارت کی

ممبئی: حاجی علی کی درگاہ ممبئی میں بحریہ عرب کے ساحل پر ورلی علاقہ میں سمندر کے کنارے واقع ہے۔ یہ جگہ ایک مسجِد اور درگاہ پر مشتمل ہے۔ اس درگاہ کی زیارت کے لیے ہر مذہب کے ماننے والے لوگ یہاں آتے ہیں۔ درگاہ ممبئی شہر میں سماجی طور پر قومی یک جہتی کی مثال بنی ہوئی ہے۔ عید کے دوسرے روز سے ہی ممبئی کی حاجی علی درگاہ میں زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سال کے بعد درگاہ میں پہلی بار اتنی زیادہ بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حاجی علی درگاہ انتظامیہ کمیٹی نے کہا ہے کہ روزآنہ ڈھائی لاکھ سے زائد زائرین کی تعداد یہاں دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اسی لیے درگاہ انتظامیہ کمیٹی نے اس کام پر چوبیسوں گھنٹے اپنے والنٹیرس کو مامور کیا ہے۔ یہاں آنے والے زائرین کو کسی طرح کی پریشانیاں پیش نہ آئیں، انتظامیہ اسی بات کی کوشش میں ہے۔ اس لیے صدر دروازے سے لے کر درگاہ خانقاہ تک والنٹیرس موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Huge Pilgrims On Haji Ali Dargah حاجی علی درگاہ میں رمضان کے بعد روزآنہ ڈھائی لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

حاجی علی ٹرسٹ کے مطابق صوفی سیّد حاجی علی شاہ بخاری ازبکستان کے شہر بخارا سے بھارت پہنچے تھے۔ درگاہ 1431ء میں تعمیر کی گئی تھی۔ یہ درگاہ شاہراہ سے 400 میٹر کے فاصلے پر اندرونِ سمندر تعمیر کی گئی ہے۔ یہاں جانے کے لیے شاہراہ سے درگاہ تک سمندر میں چھوٹی سی سڑک بنا کر راستہ بنایا گیا ہے۔ اونچائی اور چوڑائی کافی کم ہے اور اِس کے دونوں طرف سمندر ہے۔ درگاہ تک صرف جزر کے وقت ہی جایا جا سکتا ہے۔ بقیہ اوقات میں یہ راستہ پانی کے نیچے ڈُوبا رہتا ہے۔ اور اس وقت موجیں تیز ہوتی ہیں جو کسی بھی بھاری بھرکم چیز کو بہاکر لے جانے کی طاقت رکھتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.