ETV Bharat / state

ہائر سیکنڈری امتحان کے پہلے دن تین افراد کے امتحان منسوخ

Higher Secondary Exmanination ریاست کے مختلف اضلاع میں ہائر سیکنڈری امتحانات کے پہلے دن تین امیدواروں کے پاس موبائل فون ہونے کی وجہ سے تینوں کا امتحان منسوخ کردیا گیا۔

ہائر سیکنڈری امتحان کے پہلے دن تین افراد کے امتحان منسوخ
ہائر سیکنڈری امتحان کے پہلے دن تین افراد کے امتحان منسوخ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 16, 2024, 7:07 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان باہر سکنڈری امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ تمام اضلاع کے اسکولوں میں سکیورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے تھے۔ اسی درمیان ہائر سیکنڈری امتحانات کے پہلے دن تین امیدواروں کے پاس موبائل فون ہونے کی وجہ سے ان تینوں کا امتحان منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد مغربی بنگال ہائر سکنڈری بورڈ امتحان کے دوران سینٹرز پر نگرانی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس طرح کے واقعے کو روکا جا سکے۔ بورڈ کی جانب سے سینٹرز پر گڑ بڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امتحان شروع ہونے سے ایک گھنٹے قبل ایک امیدوار کا امتحان منسوخ کر دیا گیا تھا۔ امیدوار پر پہلی زبان کے سوالیہ پرچے کی تصویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزامات لگائے گئے۔ اس کے نتیجے میں ملزم امیدوار کا امتحان منسوخ کر دیا گیا۔ یہ واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے بیل گھڑیا میں پیش آیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ کی جانب سے قانون کے موضوع پر سمینار کا انعقاد

ہائر سیکنڈری امتحانات جمعہ سے شروع ہو گئے ہیں۔ گائیڈ لائنز میں پہلے بتایا گیا تھا کہ موبائل فون اور اسمارٹ واچز لے جانے پر پابندی عائد ہے۔تمام سینٹرز پر سکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ۔فلائنگ گارڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.