ETV Bharat / state

سدھارتھ نگر میں بڑا سڑک حادثہ، بس الٹنے سے تین افراد ہلاک، 22 لوگ زخمی - SIDDHARTHNAGAR ROAD ACCIDENT

53 عقیدت مندوں سے بھری بس ایک سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔

سدھارتھ نگر سڑک حادثہ
سدھارتھ نگر سڑک حادثہ (Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 9:53 AM IST

سدھارتھ نگر: ضلع کے بڈھانی بلاک کے موہنکولا گاؤں میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بلرام پور کے دیوی پٹن مندر سے واپسی کے دوران چار گہوا پل پر ایک بس الٹ گئی۔ اس حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ 22 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

53 عقیدت مندوں سے بھری بس بلرام پور کے دیوی پٹن مندر سے منڈن کے بعد سدھارتھ نگر واپس آرہی تھی۔ اسی دوران چاری گہوا نالے کے قریب ایک سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران بس بے قابو ہو کر نالے میں جاگری۔

بتایا جا رہا ہے کہ بس میں سوار لوگ منڈن پروگرام کے لیے بلرام پور کے دیوی پٹن مندر گئے تھے۔ منڈن کے بعد واپسی کے دوران یہ حادثہ ہوا۔ بس میں مسافروں کی تعداد زیادہ تھی جس کے باعث زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایک مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ انہیں وہاں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کچھ زخمیوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ دیگر کو سی ایچ سی سنٹر بڑھنی میں داخل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں بس حادثے کا شکار، 9 مسافروں کی موت، 23 لوگ زخمی

مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت منگنی ہریجن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کھرہوریا کے رہنے والے تھے۔ وہ سائیکل پر جا رہے تھے۔ اسی دوران ان کی سائیکل بس کے نیچے آگئی جس کی وجہ سے ان کی موقعے پر ہی موت ہوگئی۔ انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے زخمیوں کے علاج کے لیے ضروری انتظامات کیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ایس پی اور ایڈیشنل ایس پی نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جانچ کی جا رہی ہیں اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.