ETV Bharat / state

حیدرآباد میں ایک اور اردو کتاب میلہ

Urdu Book Fair in Hyderabad ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک تین روزہ کتاب میلے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا اختتام 23 فروری کو ہوگا۔

Urdu Book Fair
Urdu Book Fair
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 9:39 AM IST

Updated : Feb 22, 2024, 10:52 AM IST

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے نامپلی میں ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نزد شاہی مسجد، احاطہ اسمبلی میں اپنی نوعیت کا منفرد اور شاندار سہ روزہ کتب میلہ کا 18 فروری 2024 بروز اتوار کو آغاز ہوچکا ہے۔ 23 فروری کو اختتام عمل میں آئے گا- ڈاکٹر جاوید کمال (ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ ڈگری برائے اناث، حسینی علم و سکریٹری ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ) اور ان کے رفقاء نے محض علم دوستی، ادبی ذوق اور فروغ علم کے مقصد سے انفرادی طور پر میلہ کا انعقاد عمل میں لایا۔

ڈاکٹر جاوید کمال اور ان کے رفقاء نے مصنفین اور اداروں سے راست رابطہ کرکے شائقین کتب کے لیے کتابیں ایک جگہ اکٹھا فراہم کی۔ چھ روزہ کتب میلہ میں روزنامہ سیاست کا دبستان سیاست، ہفت روزہ گواہ کا دبستان گواہ، ادارہ ادبیات اردو، ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے علاوہ کئی مصنفین کی کتابیں دستیاب ہیں۔

میلہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں وہ کتابیں بھی برائے فروخت دستیاب ہیں جو آج کل بازار میں دستیاب نہیں ہیں، جس کے نئے ایڈیشن شائع ہونا بند ہو چکے ہیں اور یہ کتابیں قارئین کے دسترس میں نہیں ہیں۔ ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ادارے ادبیات اردو کی نہایت ہی وقیع، علمی، ادبی اور تاریخی کتابیں میلے میں دستیاب ہیں۔ یہاں تاریخ اور ادب پر انگریزی میں بھی اچھا خاصا ذخیرہ موجود ہے-

یہ بھی پڑھیں: عالمی کتاب میلہ : قرآن کی خوب خریداری کر رہے ہیں غیر مسلم

اس کتاب میلے میں شوکت تھانوی- رہنما و رہبر - مزاحیہ کالموں کا انتخاب مرتبہ منظور احمد- زوال حیدرآباد اور پولیس ایکشن - محمد مظہر الدین- اردو ادب کے ارتقاء میں مولانا ابوالکلام آزاد کا حصہ ۔ مقبول احمد صدیقی- سیمینار سوانح حیات حضرت خواجہ معین الدین چشتی اور عرفانی تعلیمات- امیر خسرو ہفت صد سالہ جشن شائع کردہ مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ باغ عام، حیدرآباد- مولانا محمد علی جوہر عظیم مجاہد آزادی ۔صدی تقاریب وغیرہ کتابیں شامل ہیں۔

Last Updated : Feb 22, 2024, 10:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.