کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے کئی اسکولوں سے بموں سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد کولکاتا پولیس نے بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک اس بارے میں باضابطہ طور پر کچھ اعلان نہیں کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک اسکرین شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 'happyhotdog101' نامی ای میل آئی ڈی نے ریاست کے مختلف اسکولوں کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے ہیں۔تاہم یواین آئی نے اس اسکرین شاٹ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جن اسکولوں کو دھمکی آمیز میل موصول ہوئے ہیں ان کی کل تعداد کے ساتھ ساتھ ضلع کے کون سے اسکول اس فہرست میں شامل ہیں، ابھی تک واضح نہیں ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق کلکتہ کے علاوہ سلی گوڑی کے کچھ اسکولوں کو بھی یہ ای میل موصول ہوئی ہے۔
ای میل میں لکھا ہےکہ یہ پیغام سب کے لیے ہے۔ کلاس روم کے باہر بم رکھے ہوئے ہیں۔ بم کل صبح اس وقت پھٹ جائیں گے جب بچے سکول میں ہوں گے۔ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خون کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہونے کا امکان - Lok Sabha Polls 2024
کلکتہ کے ابھینو بھارتی اسکول کی پرنسپل شروانی سمنت نے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ای میلز میں بھیجی گئی ہیں۔
یواین آئی