ETV Bharat / state

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ مئی کے وسط میں نتائج کا اعلان کرے گا - UP Madarsa Education Board Result - UP MADARSA EDUCATION BOARD RESULT

UP Madarsa Education Board Results announcement: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار پرینکا اوستھی نے اعلان کیا ہے کہ مئی ماہ کے وسط تک بورڈ نتائج کا اعلان کر دے گا۔ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار بچوں نے متعدد درجات میں امتحان دینے کے لیے درخواست دی تھی۔ جس میں ایک لاکھ 18 ہزار طلباء شریک ہوئے جن کے نتائج آنے والے کچھ دنوں میں جاری کیا جائے گا۔

The UP Madrasa Education Board will announce the results in mid May

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 11:38 AM IST

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ مئی کے وسط میں نتائج کا اعلان کرے گا

لکھنؤ: یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ مئی کے وسط میں نتائج کا اعلان کرے گا۔ اتر پردیش مدرسہ بورڈ نے رواں برس یو پی بورڈ سے بھی پہلے امتحان منعقد کرایا تھا۔ 22 فروری کو مدرسہ بورڈ کا امتحان ختم ہو گیا تھا۔ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یو پی بورڈ سے پہلے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ تاہم ایسا نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ بورڈ سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو یونیورسٹیز میں داخلہ لینے میں پریشانیاں آ رہی ہیں۔ وہیں مدرسہ بورڈ طلبہ و طالبات کی مستقبل کو لے کر بھی فکر مند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یوپی مدرسہ بورڈ معاملہ: ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کی عبوری روک، ریاستی حکومت کو نوٹس - UP Madrasa Act 2004

اس سلسلہ میں رجسٹرار نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد سے جلد نتائج کا اعلان کر دیں گے انہوں نے کہا کہ یہ سبھی پر واضح ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کی وجہ سے بورڈ کی کارکردگی پر کیا اثر پڑا تھا۔ لیکن اب پورے زور و شور سے نتائج کے اعلان کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ سیکنڈری یعنی منشی (عربی و فارسی ) سینیئر سیکنڈری ( عالم ) مولوی (عربی و فارسی) فاضل اور کامل کا امتحان منعقد کراتا ہے۔

ریکارڈ بتاتے ہیں کہ اس میں ہزاروں بچے شرکت کرتے ہیں یہ طلبہ عالم کی مارک شیٹ کے بنیاد پر یونیورسٹیز میں داخلہ لیتے ہیں اور دیگر امور کے لیے بھی عالم کی مارک شیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ بیشتر اجلاس سے کاپی چیک کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے صرف کمپیوٹر میں فیڈنگ کا عمل باقی رہا ہے اور اسے جلد ہی مکمل کرا لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.