ETV Bharat / state

طلبا کی حمایت میں ایران کے سپریم لیڈر نے لکھا خط، کہا ظلم کرنا اور سہنا دونوں درست نہیں - IRAN PRESIDENT HELICOPTER CRASH - IRAN PRESIDENT HELICOPTER CRASH

ISRAEL PALESTINE WAR: ایران کے سپریم لیڈر نے طلبہ کی حمایت میں خط لکھ کر کہا کہ ظلم کرنا اور اسے برداشت کرنا درست نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکہ کی یونیورسٹیز میں طلباء کے احتجاج اور احتجاجیوں پر پولیس کی جانب سے کی جا رہی زیادتی کے خلاف، اس کے پس منظر میں کہیں۔

The supreme leader of Iran wrote a letter in support of the students, saying that it is not right to do oppression and to tolerate it
طلبا کی حمایت میں ایران کے سپریم لیڈر نے لکھا خط، کہا ظلم کرنا اور سہنا دونوں درست نہیں (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 3:50 PM IST

طلبا کی حمایت میں ایران کے سپریم لیڈر نے لکھا خط، کہا ظلم کرنا اور سہنا دونوں درست نہیں (Urdu)

نئی دہلی: فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کا ننگا ناچ مسلسل جاری ہے۔ اسی کی مخالفت میں امریکی یونیورسٹیز میں طلباء کی جانب سے مسلسل احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں یونیورسٹیز میں جاری احتجاجی مظاہروں پر امریکی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے طلبا کو زد و کوب کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے ان طلبا کی حمایت میں ایک خط لکھا گیا ہے۔ خط سے متعلق تمام باتیں تمام مسلم ممالک کے اخبارات کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ایسے میں قومی دارالحکومت دہلی کے تلک مارگ پر واقع ایران کلچر ہاؤس میں ایران کے کلچرل کونسلر فرید الدین فرید اثر کی جانب سے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ان کی جانب سے اس خط سے متعلق تمام تفصیلات میڈیا کے سامنے بھی پیش کی گئیں۔ جس میں احتجاجی مظاہرین کی ہمت کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ورکنگ جرنلسٹ کلب کا رہبر انقلاب کے نمائندے مہدی مہدوی پور کو ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیتی پیغام - IRAN PRESIDENT HELICOPTER CRASH

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایران کلچرل ہاؤس میں موجود کلچرل کونسلر فرید الدین فرید اثر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کی مختلف یونیورسٹیز میں فلسطینی عوام کی حمایت میں جو احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے تھے وہ محض مسلم طلبا کی جانب سے نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والے طلبا کی جانب سے کیے جا رہے تھے اور انہیں جس طرح سے زدو کوب کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ وہ بھی سبھی کے سامنے ہیں۔ ایسے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے یہ محسوس کیا کہ وہ ان طلباء کی حمایت کے لیے آگے آئیں اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام طلباء فلسطینی عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں وہ صحیح سمت میں کھڑے ہیں اور جلد ہی تاریخ میں الٹ پھیر بھی ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ جاں بحق، سپریم لیڈر نے 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا - IRAN PRESIDENT HELICOPTER CRASH

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ذریعہ طلبہ کی حمایت میں جو خط لکھا گیا ہے، اس میں قرآن کی آیات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جس کا مفہوم ہے کہ نہ تو ظلم کرنا چاہیے اور نہ ہی ظلم سہنا چاہیے۔ ایران کے سپریم لیڈر کے ذریعہ لکھے گئے خط کا مقصد صرف یہی ہے کہ وہ ان لوگوں کی حمایت کر رہے ہیں جو ایک صحیح کاز کو لے کر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ جو لوگ صحیح ہیں ان کی حمایت کی جانی چاہیے، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو، اور وہ جارحیت کے خلاف ہمیشہ تیار رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.