ETV Bharat / state

وزیر اعظم مودی کی دونوں تقاریر سے ابھیشیک بنرجی کا ذکر غائب - ابھیشیک بنرجی

PM Modi وزیر اعظم مودی نے گزشتہ دودنوں میں بنگال میں دو ریلیوں سے خطاب کیا اور اس خطاب میں انہوں نے ترنمول کانگریس کی جارحانہ تنقید کی اور ترنمول کانگریس کو گھوٹالہ بازوں کی پارٹی قرار دیا ۔تاہم انہوں نے اپنے دونوں خطاب میں ترنمو ل کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے خلاف ایک لفظ بھی تقریر نہیں کی ہے۔

وزیر اعظم مودی کی دونوں تقاریر سے ابھیشیک بنرجی کا ذکر غائب

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 2, 2024, 5:20 PM IST

وزیر اعظم مودی کی دونوں تقاریر سے ابھیشیک بنرجی کا ذکر غائب

کرشنانگر:2021کے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے ممتا بنرجی سمیت ابھیشیک بنرجی کی سخت تنقید کی تھی ۔تاہم اپنی دونوں تقریر میں مودی نے اقربا پروری پر بات کی ہے۔تاہم وزیر اعظم مودی نے ممتا بنرجی کو دیدی کے نام سے خطاب کرکرتے ہوئے کہا کہ دیدی، آپ کچھ ووٹوں کے لیے ماؤں بہنوں کی عزت کو گروی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ سوچ کر شرم آتی ہے کہ مغربی بنگال میں کیا ہورہا ہے!

سیاست میں ایک عام کہاوت ہے کہ لیڈر جو کہتے ہیں وہ ایک بات ہے۔ اور جو نہیں کہا جاتا، اس کے پیچھے ایک خاص وجہ اور منصوبہ ہوتا ہے۔ مودی کی تقریر میں ابھیشیک بنرجی کا ذکر نہیں ہونے کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں چرچا شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار اور اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے مودی سے پہلے آرام باغ اور کرشن نگر میں بات کی۔ ان میں سے کسی نے بھی ابھیشیک کو نشانہ بناتے ہوئے کچھ نہیں کہا۔ بلکہ ان دونوں لیڈروں کی تنقید ممتا بنرجی کی طرف تھا ۔سنیچر کو کرشنا نگر میں ان دونوں لیڈروں نے ممتا بنرجی اورمہو ا موئترا کی تنقید کی اور ابھیشیک بنرجی کا نام نہیں لیا ۔

بائیں بازو نے ہمیشہ ترنمول اور بی جے پی کے درمیان سیٹنگ تھیوری کو اپنایا ہے۔ مودی کی تقریر میں ابھیشیک کی غیر موجودگی کو لے کر سی پی ایم لیڈروں نے پھر سے ترنمول کانگریس کی تنقید شروع کردی ہے۔ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن سوجن چکرورتی نے ہفتہ کو کہا کہ میں کب سے کہہ رہا ہوں کہ بنگال کے ایکناتھ شندے بھتیجاہو سکتے ہیں۔ مودی کسی ایسے شخص پر کیوں حملہ کریں گے جو شندے ہو سکتا ہے؟۔

تاہم ابھیشیک بنرجی اس سے متعلق پوچھے گئے سوالوں پر کہتے رہے ہیں کہ میں تنظیم کے کام میں خود کو شامل کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے انتظامیہ میں جانے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ ابھیشیک نے ان لوگوں پر طنز کیا جو بنگالی میں شنڈے یا پوارکے نام پر افواہیں پھیلارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کی تمام 42سیٹوں پر بی جے پی کو جیت دلائیں، مودی

انہوں نے یہ بھی کہاکہ میں نے اس کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ لیکن جو یہ سب باتیں کہہ رہے ہیں، وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں! اگر میں اپنا گلا بھی کاٹوں تو جے بنگلہ اور ممتا بنرجی زندہ باد ک ےنعرے ہی بلند ہوں گے۔سیاسی حلقوں کے ایک حصے نے وضاحت کی کہ مودی اور بی جے پی کے لیڈران ابھیشیک بنرجی کا ذکر اس لئے نہیں کررہے ہیں وہ ان کو اہمیت دینا نہیں چاہتے ہیں ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.