ETV Bharat / state

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل نے بنگلہ دیش کی صورتحال کی مذمت کی - Political crisis in Bangladesh - POLITICAL CRISIS IN BANGLADESH

انٹرنیشنل ہیومن رائٹ پروٹیکشن کونسل گجرات چیئرمین گھانچی شفیع سپاری والا نے بنگلہ دیش سیاسی بحران اور میڈل ایسٹ کے حالات پر ایک میٹنگ کی اور بنگلہ دیش کے حالات کی مذمت کی۔

The International Human Rights Protection Council condemned the situation in Bangladesh
بنگلہ دیش کے حالات پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹ پروٹیکشن کونسل کا مطالبہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 4:36 PM IST

احمد آباد: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل نے بنگلہ دیش کی صورتحال کی مذمت کی ہے۔ اس تعلق سے گھانچی شفیع سپاری والا نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جس طرح کا ماحول بگڑا ہوا ہے اس میں کچھ ایسی طاقتیں کام کر رہی ہیں جو بنگلہ دیش کو ڈسٹرب کر رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش تینوں ممالک ڈسٹرب ہو رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جو کٹر وادی سوچ کے لوگ ہیں ان کی پکڑ کی جائے اور وہاں پر امن و امان قائم رہے۔

بنگلہ دیش کے حالات پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹ پروٹیکشن کونسل کا مطالبہ (ETV Bharat Urdu)

ہماری تنظیم ہیومن رائٹ کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں امن و امان اور شانتی قائم رہے۔ ہیومن رائٹ اس کے لیے کام بھی کر رہا ہے اور بنگلہ دیش میں جو سیاسی بحران آیا ہے اس کے لیے ہم ہمارے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر نظر بنائے رکھیں اور جو حالات خراب ہو رہے ہیں اسے کنٹرول کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ہندوستانی طلبہ بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہاں کے اسٹوڈنٹ زیادہ تر ایم بی بی ایس کرنے کے لیے بنگلہ دیش جاتے ہیں۔ شیخ حسینہ نے ہمیشہ بھارت کو تعاون کیا ہے۔ لیکن وہاں کے لوگوں نے شیخ حسینہ کو بھی نہیں بخشا۔ وہاں پر موجود مندر کو بھی ڈسٹرب کیا جا رہا ہے۔ مائنارٹی کے بہت سے لوگوں کو وہاں پر ستایا جا رہا ہے۔

خاص طور سے بدھ، جین، کرسچین اور دوسرے ممالک کے بچے وہاں پر پریشان حال ہیں۔ تو ہم چاہتے ہیں کہ جو بچے وہاں پر ڈاکٹری کرنے ایم بی بی ایس کرنے گئے ہیں، انہیں ہندوستانی حکومت حفاظت اور سلامتی کے ساتھ واپس ہندوستان لائے اور ان کی سکیورٹی کا پورا خیال رکھے اور وہاں کے وزیراعظم سے کہا جائے کہ تمام لوگوں کی حفاظت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلہ دیش کی نہیں، ہمیں اپنے ملک کی فکر کرنا چاہیے: عارف مسعود - Bangladesh Crisis

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.