ETV Bharat / state

تین نومبر کو مہاراشٹر کے سولاپور میں ایشین مائناریٹیز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا - ASIAN MINORITIES UNIVERSITY

یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے موقع پر ایک روزہ اقلیتی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کئی اہم شخصیات شرکت کریں گیں۔

سولاپور میں ایشین مائناریٹیز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد
سولاپور میں ایشین مائناریٹیز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2024, 9:57 PM IST

سولاپور: گلوبل ایجوکیشنل اینڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ایشین سینٹر فار سوشل اسٹڈیز کی جانب سے ماہنامہ گل بوٹے ممبئی کے اشتراک سے سولاپور شہر کے قریب ایشین مائناریٹیز یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ تین ، نومبر 2024 کو اس یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی پروجیکٹ کے چیف پروموٹر آصف اقبال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اقلیتوں کے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے "اقلیتی تعلیمی اشتراک کانفرنس 2024" کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پچھلے کئی سالوں سے اقلیتی طبقہ میں تعلیم کی حالت دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے۔ چائلڈ لیبر، اسکول سے باہر بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے سہولیات کے فقدان کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ یہ تمام مسائل اقلیتوں کے پس منظر میں ہیں۔ ایشین مائناریٹیز یونیورسٹی کا قیام تعلیمی ترقی کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس یونیورسٹی کی سمت اور ضرورت کو واضح کرنے کے لیے تین نومبر کو سولاپور شہر میں تعلیمی کانفرس رکھی گئی ہے ۔کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی، مانو کے سابق چانسلر ظفر سریش والا، ناگپور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ایس. این. پٹھان، سولاپور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر این۔این مالدار، اجمیر درگاہ ٹرسٹ کے چیئرمین سید سرور چشتی، سمیر صدیقی، مبارک کاپڑی موجود رہیں گے۔ اس موقع پر مولانا سجاد نعمانی کی آمد بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.