ETV Bharat / state

اے ایم یو اقامتی ہالز کی صفائی و تزئین کا پہلا مرحلہ مکمل - AMU Residence Halls

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 10:15 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے ذریعہ طلبا ء و طالبات کے ہاسٹلز کی صفائی و تزئین کے معائنہ کا ایک ہفتہ سے جاری عمل 24 جولائی کو تکمیل کو پہنچا۔

cleaning campaign in AMU
cleaning campaign in AMU (Etv bharat)

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پروفیسر نعیمہ خاتون نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تعطیلات میں ہاسٹلز کو خالی کرانے اور ان کی صفائی و تزئین کی کارروائی شروع کرائی تھی، جس کا مقصد طلباء و طالبات کے لئے سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

اقامتی ہالوں میں اس پوری کارروائی کی پیش رفت کا پروفیسر نعیمہ خاتون نے18 سے 24 جولائی تک معائنہ کیا۔ انھوں نے سلیمان ہال، آفتاب ہال، سر ضیاء الدین ہال، بی بی فاطمہ ہال، ایس این ہال، ایس ایس ہال (شمالی)، ایس ایس ہال (جنوبی)، آر ایم ہال، ایم ایم ہال، عبداللہ ہال، آئی جی ہال، بی ایس جے ہال، بی آر امبیڈکر ہال، ہادی حسن ہال، بیگم عزیز النساء ہال، وی ایم ہال، حبیب ہال اور ندیم ترین ہال کا یونیورسٹی کے سینئر عہدیداروں بشمول رجسٹرار، ڈین آف اسٹوڈنٹ ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو)، فنانس آفیسر، امتحانات کنٹرولر، پراکٹر اور ان کی ٹیم اور بلڈنگ، بجلی، آراضی و باغات اور صحت و صفائی محکمہ کے ممبر انچارجیز کے ہمراہ بغور معائنہ کیا۔

اس دوران پروفیسر نعیمہ خاتون نے تفویض کردہ کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور قدیم عمارات میں نمی اور پلاسٹر کے اکھڑنے کے مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی ہدایت محکمہ تعمیرات کو دی۔ پروفیسر خاتون نے خاص طور سے اقامتی ہالز کے ڈائننگ ہال، بیت الخلاء، کچن، کامن روم اور ریڈنگ رومز میں سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انھوں نے ہر ڈائننگ ہال، کچن، کامن روم اور ریڈنگ روم سمیت دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اقامتی ہالوں میں کوئی غیر مجاز طالب علم رہائش پذیر نہ ہو۔

وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں اقامتی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اس قدم میں طلباء کے تعاون کا بطور خاص ذکر کرتے ہوئے کہاکہ نئے تعلیمی سیشن میں طلباء کا اقامتی تجربہ یقینا بہتر ہوگا۔ انھوں نے اس سلسلہ میں غیرتدریسی عملہ کی محنت اور ان کے تعاون کو بھی سراہا۔

پروفیسر نعیمہ خاتون نے طلباء کے لئے بہترسہولیات کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا اور سبھی متعلقہ لوگوں پر زور دیا کہ صفائی و تزئین کاری کو مستقل بنیادوں پر آئندہ بھی جاری رکھیں۔ ہفت روزہ معائنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے جو یہ خوشگوار احساس دلاتا ہے کہ اے ایم یو کیمپس طلباء و طالبات کی ایک بھرپور تعلیمی و ثقافتی زندگی کے لئے چشم براہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.