ETV Bharat / state

بیدر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ نو مئی کو روانہ ہوگا - HAJ 2024 - HAJ 2024

first Batch of pilgrims depart from Bidar: بیدر سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی نو مئی 2024 کو روانگی عمل میں آئے گی۔ تلنگانہ میں نو مئی کو رائے دہی کے سبب پہلے کرناٹک کے عازمین کی روانگی عمل میں لائی جارہی ہے۔

The first Batch of pilgrims will depart from Bidar on May 9
بیدر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ نو مئی کو روانہ ہوگا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 1:46 PM IST

بیدر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ نو مئی کو روانہ ہوگا (ETV Bharat Urdu)

بیدر: بیدر سے حجاج کرام کا قافلہ نو تاریخ کو روانہ ہوگا۔ جیسے کہ آپ تمام لوگ جانتے ہیں کہ کرناٹک اور تلنگانہ کو پہلے مرحلہ میں بھیجا جا رہا ہے۔ نو تاریخ سے 25 تاریخ کے درمیان میں فرسٹ فیس کا شیڈول ہے۔ چونکہ تلنگانہ میں 13 تاریخ کو ووٹنگ ہے، اس لیے پہلے کرناٹک کے عازمین کو بھیجا جا رہا ہے۔ اس طرح پہلی مرتبہ یہ ہو رہا ہے کہ شروعات میں کرناٹک کے عازمین کو بھیجا جا رہا ہے۔ بیدر سے نو تاریخ کو بعد نماز عصر پانچ بجے انہیں ٹائم دیا گیا ہے۔ بعد نماز عصر یہاں سے حاجیوں کا قافلہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگا اور راستے میں رائل کورٹ فنکشن ہال ظہیر آباد پر یہ قافلہ رکے گا۔ وہاں پر نماز مغرب اور شام کا تناول طعام ہوگا اور نماز عشاء پڑھ کر وہ لوگ سیدھا حیدرآباد حج ہاؤس پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر: حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ نو مئی سے شروع ہوگا - Hajj 2024

انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع کے عازمین حج سے ملاقات کریں۔ ان سے مصافحہ کریں اور ان سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کریں۔ سید منصور احمد قادری نے مزید کہا کہ 10 اور 11 تاریخ کو بیدر کے عازمین کے لیے فلائٹس ہیں۔ 10 تاریخ کو پہلی فلائٹ صبح نو بج کر 55 منٹ کو ہے اور دوسری فلائٹ 10 تاریخ کو ہی شام میں چار بجے کر 30 منٹ پر ہے اور پھر 11 تاریخ کو فلائٹ صبح آٹھ بج کر 30 منٹ کو ہے
اس طرح پہلی فلائٹ میں جو 10 تاریخ کو ہے 205 حاجی جا رہے ہیں اور دوپہر میں جو فلائٹ ہے اس میں صرف 24 حاجی ہیں۔ اس طرح 11 تاریخ کو جو فلائٹ ہے اس میں 59 حاجی جا رہے ہیں اور ابھی کچھ حاجیوں کا کنفرمیشن آنا باقی ہے۔ بیدر سے جملہ اس مرتبہ 326 حاجی منتخب ہوئے ہیں جو بیدر سے جا رہے ہیں۔

ایک اہم بات میں بتا دوں کہ ہر ضلع سے ایک دو یا تین خادم الحجاج کو حج کمیٹی کی جانب سے بھیجا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ ضلع بیدر سے نو خادم الحجاج کا سلیکشن ہوا ہے۔ چونکہ حج کے ریاستی وزیر رحیم خان ہیں۔ لہٰذا انہوں نے اپنی خصوصی دلچسپی سے جتنے لوگوں نے خادم الحجاج کے لیے درخواست دی تھی، ان تمام کو سلیکٹ قرار دیا گیا ہے۔ میں یہاں یہ بھی بتا دوں کہ یہ جو خادم الحجاج ہوتے ہیں یہ گورنمنٹ سرونٹ ہوتے ہیں اور یہ دیگر تمام محکمات سے جا سکتے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھا جاتا ہے کہ محکمۂ تعلیمات کے زیادہ لوگ اس میں درخواست دیتے ہیں اور ان ہی کا سلیکشن ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.