ETV Bharat / state

گیا: ضلع انتظامیہ دو فرقے کے اہم تہواروں کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے کے لئے کوشاں - Eid Ul Adha 2024

ریاست بہار کے ضلع گیا میں مسلمانوں کا عظیم تہوار عید قرباں اور ہندو طبقے کا نرجلا اکادشی تہوار ایک ہی دن شروع ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے دونوں فرقوں کے تہوار کو پرامن طریقے سے اختتام کرانے کے لیے خاص تیاریاں کی گئی ہیں۔

district administration
district administration (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 16, 2024, 7:23 PM IST

گیا: ریاست بہار میں دو فرقے' ہندو مسلم' کے اہم تہوار عید قرباں اور نیرجلا ایکادشی ایک ہی دن منائے جائیں گے۔ اس کے پیش نظر گیا ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ حساس اور متحرک ہے۔ چونکہ نیر جلا ایکادشی منانے کے لیے مختلف ریاستوں سے مرد خواتین کی بڑی تعداد شہر گیا کے وشنو پد مندر اور پھلگو ندی پہنچتی ہے۔ 17 جون کو عید قرباں ہے اور اسی دن سے دو روزہ نیرجلا ایکادشی کا آغاز ہوگا، ایسے میں ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی روایت کو برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر جو معاشرے میں مذہبی منافرت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے خلاف سختی سے نمٹنے کی کاروائی کرنے کی تیاریاں کی ہیں۔

district administration (etv bharat)

دونوں تہواروں کے پیش نظر کلکٹریٹ میں ڈی ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی آشیش بھارتی کی قیادت میں ' ضلع امن کمیٹی ' کی میٹنگ ہوئی، جس میں ضلع کے سبھی اعلیٰ افسران، سماجی، سیاسی اورمذہبی رہنماؤں کے ساتھ ہندو مسلم سکھ فرقے کے معززین اور امن کمیٹی کے اراکین کی شرکت ہوئی، سلسلے وار طریقے سے افسران اور موجود معززین کے درمیان مختلف مسائل، انتظامات اور سابقہ معاملات و تنازعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

عید قرباں کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے کے لیے ضلع انتظامیہ، پولیس انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جو انتظامات کیے گئے ہیں اس کی تفصیل متعلقہ افسران نے بتائی۔ جبکہ نظم و نسق کو بہتر بنائے رکھنے کے تعلق سے پولیس کی تیاریوں اور کارروائیوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ اس دوران ڈی ایم نے واضح لفظوں میں کہا کہ تہوار کے موقع پر کہیں بھی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ہوئی تو اس میں ملوث کوئی بھی شخص کسی بھی حالت میں بخشا نہیں جائے گا، خواہ وہ کتنا ہی اثر رسوخ دار ہو۔

امن کمیٹی کے اراکین کی جانب سے کہا گیا کہ وہ ضلع میں عیدالاضحیٰ کو بھائی چارگی، ہم آہنگی اور امن کے ماحول میں منائیں گے۔ عید الاضحی کی نماز کے دوران امن کمیٹی کے تمام اراکین اپنے اپنے علاقے میں رہیں گے۔ ڈی ایم اور ایس ایس پی نے بقرعید کے موقع پر ضلع کے باشندوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے اہل گیا سے اپیل کی کہ وہ اس تہوار کو مذہبی طور طریقوں اور محبت بھائی چارگی وپرامن طریقے سے منائیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران کی ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے۔ اپنے علاقے کے لوگوں کو بقرعید کا تہوار پرامن ماحول میں منانے کے لیے بیدار کرتے رہیں، سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے متنازع پوسٹ، افواہ پھیلانے والے کسی بھی پیغام کی مکمل تردید کریں اور اسے پوسٹ کرنے یا پھر شیئر کرنے والوں کے تعلق سے ضلع پولیس کو بھی مطلع کریں۔ حالانکہ ضلع پولیس کا سائبر سیل بھی متحرک ہوگا۔

انہوں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور افواہیں پھیلانے والے سماج دشمن عناصر کے بارے میں قریبی پولیس تھانہ یا ضلع انتظامیہ یا پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران کو آگاہ کریں۔ اگر کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہیں بھی قابل اعتراض پوسٹ کی جاتی ہیں تو ان کی شناخت کے لیے نامزد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ ضلع سطح، سب ڈویژن سطح اور بلاک سطح پر مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سب ڈویژنل آفیسر اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر کو حساس مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کسی بھی واقعہ کے صورت میں وہ وقت ضائع کیے بغیر خود جائیں گے اور فوری طور پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کر کاروائی کریں گے۔

گیا میونسپل کارپوریشن کو قربانی کے فضلات کو اٹھاکر ٹھکانے لگانے کی ذمے داری دی گئی ہے۔ ڈی ایم نے کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی کہ بقرعید کے تہوار کے موقع پر اپنے اپنے علاقوں میں پینے کے پانی کا خاطر خواہ انتظام کریں اور صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے بقرعید تہوار کی صبح 3 بجے سے پانی کی مسلسل فراہمی شروع کرنے کی واضح ہدایات دیں۔ انہوں نے جل پریشد کے انجینئر کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آج کی میٹنگ میں جہاں جہاں ٹینکر کا مطالبہ کیا گیا ہے اسے ہر صورت میں اس علاقے میں بھیج دیا جائے۔

انہوں نے گیا میونسپل کارپوریشن کے صفائی انچارج کو ہدایت دی کہ وہ ٹریکٹر اور دیگر بند گاڑیوں کے ذریعے قربانی کے فضلہ مواد کو جمع کر پھینکنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کریں، بقرعید کے دن کا ایک خاکہ تیار کریں کہ کتنی مقدار میں فضلاء ایک بار میں اٹھا کر کس وقت، کس راستے سے لے جاکر پھینکنا ہے۔ صفائی کو برقرار رکھیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام صفائی عملہ صفائی کا کام پوری مستعدی سے کریں گے ۔

ڈی ایم نے میونسپل کمشنر سے کہا کہ وہ گاندھی میدان، کربلا سمیت تمام مساجد اور مدارس کے قریب صفائی کے مکمل انتظامات جائزہ لیں۔ اس کے علاوہ گاندھی میدان میں نماز سے قبل اسپرنگ مشین سے پانی چھڑکنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نشان زد کی گئی جگہوں پر واٹر ٹینکرز کی فراہمی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی ایم نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی کہ گرمی کے پیش نظر پانی کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔ پی ایچ ای ڈی حکام سے رابطہ کرکے پانی کی مکمل دستیابی کو یقینی بنائیں اور ضرورت پڑنے پر ان سے مدد لیں۔

میونسپل کمشنر نے کہا کہ گیا میونسپل کارپوریشن علاقے کے کل 22 وارڈوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں بقرعید کا تہوار منایا جائے گا اور یہاں بڑےپیمانے پر قربانی ہوگی۔ اس کے لیے ایک مائیکرو پلان تیار کیا گیا ہے، جس کے مطابق قربانی کے فضلے کی صفائی اور جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کے لیے مکمل تیاریاں کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 70 کورڈ گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں جو سڑکوں، گلیوں اور محلوں سے قربانی کا فضلہ جمع کر سکیں گی۔ اور لفٹنگ کے بعد نیلی ڈمپنگ یارڈ میں خصوصی گڑھے بنائے گئے ہیں جن کو وہیں دفن کیا جائے گا۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران اور تھانہ انچارج کو تمام حساس مقامات پر فلیگ مارچ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ اپنے علاقے پر گہری نظر رکھیں۔ سخت ہدایات دیتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ امن و امان کو خراب کرنے اور باہمی ہم آہنگی کو خراب کرنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار موٹر سائیکلوں پر بھی پولیس پٹرولنگ ہوگی۔ رات میں اور صبح سویرے مذہبی مقامات کے قریب گشت کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی مذہبی مقام پر کوئی قابل اعتراض مواد نہ پھینکا جائے۔ تمام مذہبی مقامات پر سی سی ٹی وی لگائے جائیں گے، پولیس کی جانب سے روکو ٹوکو مہم مسلسل چلائی جائے۔ تمام افسران 17 اور 18 جون کو خصوصی الرٹ موڈ میں رہیں گے کیونکہ اس دن دو فرقے کے تہوار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.