بنگلور: سمستہ کیرلہ جمعیت العلماء ریاست کیرلہ کا ایک قدیم و عظیم ادارہ ہے، جو کہ تعلیمی میدان میں گزشتہ سو سالوں سے اپنا لوہا منوا رہا ہے۔ جس کے 70 سے زائد تعلیمی ادارے ہیں، جہاں 12 لاکھ سے زائد طلباء زیر تربیت ہیں اور ایک لاکھ سے زائد اساتذۂ و علماء کرام خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سمستہ کیرلہ جمعیت العلما ادارہ اپنے سو سال مکمل کرنے جارہا ہے، جس کے پیش نظر ایک صد سالہ افتتاحی جشن شہر بنگلور میں منائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں وزیر اعلیٰ سدرامیہ و نائب وزیر اعلیٰ شیوا کمار مہمانان خصوصی ہوں گے۔ شہر کی مقامی سنی تنظیمیں، اداروں کے 18 ذیلی تنظیموں کے سربراہان و بالخصوص طلباء کی تنظیم ایس کے ایس ایس ایف کے ڈھائی ہزار رضاکار بھی شرکت کریں گے۔
غور طلب ہو کہ اس موقع پر سمستہ کیرلہ جمعیت العلماء کی مجلس منتظمہ کے ذمہ دار محمد رفیق کولاری نے ادارے کے اہم خدمات پر روشنی ڈالی اور عوام سے اپیل کی کہ کثیر تعداد میں اس جشن میں شریک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
- بنگلور کے عوام نے عالمی طاقتوں سے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا
- دہشت گردی سے تعلق کے الزام میں زیر حراست بنگلور کا ایک شخص رہا
قابل ذکر ہو کہ اس موقع پر مولانا محمد رفیق نے کہا کہ بنگلور میں منعقد کئے جانے والے اس اجلاس میں ملت اسلامیہ و قوم ہند کے لئے تیار کیے گئے فلاحی پروجیکٹس کے متعلق بھی اعلان کیا جائے گا۔