ETV Bharat / state

بی جے پی کا دس سالہ دور حکومت بدعنوانی اور نفرت کی سیاست پر مشتمل: وائی سعید احمد - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

کرناٹک پردیش کانگریس کے سنئیر رہنما وائی سعید احمد نے بدعنوانی اور نفرت کی سیاست پر بی جے پی کے 10 سالہ دور حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس برسوں کے دوران ہندوستان کے عام لوگوں کو کچھ نہیں ملا۔ ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر رہی۔

بدعنوانی اور نفرت کی سیاست پربی جے پیی کے 10 سالہ دور حکومت پر تنقید
بدعنوانی اور نفرت کی سیاست پربی جے پیی کے 10 سالہ دور حکومت پر تنقید (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 7:30 PM IST

کرناٹک کانگریس کے سینئر رہنما وائی سعید احمد سے خاص بات چیت (etv bharatکرناٹک کانگریس کے سینئر رہنما وائی سعید احمد سے خاص بات چیت)

بنگلور: کرناٹک کانگریس کے سینئر لیڈر وائی سعید احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی کے اقتدار والی مرکزی این ڈی اے حکومت کے گزشتہ 10 سالوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دس سال بدعنوانی، گھوٹالے اور نفرت انگیزی میں گزرے ہیں۔ جب عوام بی جے پی کو دھتکارنے لگی ہے تو مودی جی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔اسی بوکھلاہٹ میں تشہیری مہم کے دوران کئی متنازع بیانات دے رہے ہیں۔

سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرہ مودی ہٹلر کے پیروکار ہیں اور اسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تاناشاہی کی حکومت چلا رہے ہیں. سعید نے کہا کہ نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بڑے لیڑران و بی جے پی کے اقتدار والی مختلف ریاستوں کے وزرا اعلیٰ و وزیروں کی بدعنوانی والی فائلیں بنا کر رکھی ہیں۔ نہ کوئی ان کے خلاف آواز نہ اٹھائے۔ ورنہ ان کے پیچھے انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ، انکم ٹیکس و سی بی آئی کا ڈر دیکھایا جاتا ہے۔ لہذا بی جے پی میں مودی نے خوف کا ماحول بناکر رکھا یے، جس کی وجہ سے کوئی بھی بی جے پی لیڑر مودی کے خلاف سچ بولنے کی جرت نہیں کرتا۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران نہ صرف بی جے پی لیڈران بلکہ دیکھ بھال کر رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی نفرت انگیز بیانات دئے ہیں۔ لیکن الیکشن کمیشن ایک خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل. ہی نریندر مودی نے کچھ اس طرح کی ہے کہ سارا الیکشن کمیشن بی جے پی حکومت کا ایک ڈیپارٹمنٹ کے طور ہر کام کر رہا ہے جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے.

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک کانگریس کو 'راجستھان سنڈروم' کا خوف ستا رہا ہے

سعید احمد نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں کرناٹک میں کانگریس 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیاب ہوگی۔ قومی سطح پر بھی مودی و بی جے پی کی بری طرح سے ہار ہوگی اور اس بار انڈیا اتحاد کو بڑے پیمانے پر جیت حاصل ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.