ETV Bharat / state

ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ کی تلخیاں ختم، لیکن ٹویٹر جنگ جاری - Twitter War Between SP Leaders - TWITTER WAR BETWEEN SP LEADERS

Bitterness between Abu Asim Azmi and Rais Shaikh: پچھلے کچھ دنوں سے سماج وادی پارٹی کے دو بڑے قائدین ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ کے درمیان تلخیاں پیدا ہوگئی تھیں تاہم اب وہ تلخیاں ختم ہوگئی ہیں، لیکن ٹویٹر پر جنگ اب بھی جاری ہے۔

The bitterness of Abu Asim Azmi and Rais Shaikh is over, but the Twitter war continues

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 4:10 PM IST

ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ کی تلخیاں ختم، لیکن ٹویٹر اب بھی جنگ جاری

ممبئی: سماج وادی پارٹی کے دو بڑے لیڈران رئیس شیخ اور ابو عاصم اعظمی کے بیچ تلخیاں ختم تو ہوگئیں، لیکن ٹویٹر جنگ برابر جاری ہے۔ بالیہ ماما کی پشت پناہی میں پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں شامل رہنے والے افراد جنہیں پارٹی نے 6 برس کے لیے پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا۔ اُسے آپ نے سامنے لاکر ثابت کر دیا کہ آپ مہا وکاس اگھاڑی کے کتنے ساتھ ہیں۔ یہ ٹویٹ فرحان اعظمی کا ہے۔ فرحان اعظمی ابو عاصم اعظمی کے صاحب زادے ہیں۔ رئیس شیخ کے سیاسی ڈرامہ کے بعد فرحان اعظمی نے رئیس شیخ کی ڈوبتی نیا کو بچانے کے لیے اُنہوں نے ہر ممکن کوشش کی۔ جس کے بعد رئیس شیخ نے استعفیٰ واپس لیا اور بھیونڈی میں ابو عاصم اعظمی کی شان میں قصیدے پڑھے تاکہ رہی صحیح جو عزت ہے وہ نیلام ہونے سے بچ جائے۔

21318840
ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ کی تلخیاں ختم، لیکن ٹویٹر جنگ جاری
یہ بھی پڑھیں:

سماجوادی پارٹی میں اندرونی رسہ کشی، رئیس شیخ کے دو حامیوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا - Internal Rift In Samajwadi Party

اس کے بعد رئیس شیخ نے اپنے چار ایلچیوں کی مدد سے ابو عاصم اعظمی تک رسائی کی اور معافی تلافی کے بعد اعظمی نے انہیں بھیونڈی میں آنے والے انتخابات پر نظر رکھنے کے لیے کہا۔ اس سلسلہ میں فرحان اعظمی نے ٹویٹر پر تصویریں بھی شیئر کی۔ لیکن پھر ایک ٹویٹ نے رئیس شیخ کی اس فطرت کو بے نقاب کردیا۔ جس کے لیے وہ بدنام ہیں۔ یہی سبب ہے کہ فرحان اعظمی نے رئیس شیخ کو ٹویٹر کے ذریعہ ان کی چاپلوسی کو بے نقاب کرتے ہوئے گہرا طنز کیا کہ آپ مہا وکاس اگھاڑی کے کتنے ساتھ ہیں۔ یہ دکھائی دے رہا ہے۔

اس تصویر میں دکھائی دینے والے اس شخص کا نام زبیر شیخ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی نے تین لوگوں کو 6 برس کے لیے باہر کا راستہ دکھایا۔ باوجود اس کے رئیس نے پہلے سماج وادی آفس کے صدر دفتر میں معافی مانگی اور بھیونڈی جاکر پھر وہی حرکت شروع کی۔ مطلب صاف ہے کہ بھلے ہی سیاسی حلقوں میں رئیس اور اعظمی میں سیاسی ڈرامہ کے بعد سب کچھ حل ہو چکا ہے کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ لیکن حقیقت میں معاملہ اس کے برعکس ہے۔ جسے رئیس شیخ اپنی حرکتوں سے ثابت کر رہے ہیں۔ رئیس شیخ کی اس حرکت پر پارٹی اب کیا رخ اختیار کرتی ہے یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.