گریٹر نوئیڈا:ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے سورج پور تھانہ علاقے کے ساقی پور گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے 26 سالہ ٹیچر کا پہلے نام پوچھا پھر گولی مار دی۔ اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیلا گئی۔ ٹیچر کے کان کے نیچے گولی لگی۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ٹیچر رقیب حسین کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا سنیتی نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ کے رشتہ داروں سے بات کی اور انہیں ہر ممکن کارروائی کا یقین دلایا۔ رقیب حسین ماڈرن پبلک سکول میں استاد ہیں۔ گھر میں ٹیوشن بھی پڑھاتے ہیں۔موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں میں سے ایک حملہ آور نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔
یہ واقعہ صبح تقریباً 9 بجے اس وقت پیش آیا جب ٹیچر گھر سے اسکول جا رہے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے انہیں اسکول سے تقریباً 500 میٹر پہلے روک لیا۔ نام پوچھنے کر گولی چلائی۔ ٹیچر نے جیسے ہی اپنا نام بتایا ویسے ہی گولی داغ دی ۔واقعے کا پردہ فاش کرنے کے لیے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ٹیچر کے کان کے نچلے حصے میں گولی لگی اور واقعے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ رقیب حسین سورج پور علاقے میں چاند والی مسجد گلی میں رہتے ہیں اور واقعہ کے وقت وہ سشیل ماڈرن سکول جا رہے تھے۔ اسی دوران راستے میں تقریباً 17 سال کی عمر کے دو لڑکے ان سے بات کرنے آئے اور بعد میں اس پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ اسمبلی سے بی آر ایس ارکان کا واک آؤٹ، کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام زاویوں سے کیس کی تفتیش کر رہے ہیں جس میں دونوں فریقوں کے درمیان سابقہ جھگڑوں کے روابط بھی شامل ہیں اور حملے میں ملوث دو لڑکوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور امن و امان برقرار رکھا گیا ہے۔