ETV Bharat / state

انتیس کلو سونا غائب کرنے والے ملزمین 10 ستمبر تک پولیس تحویل میں - Gold Theft Case - GOLD THEFT CASE

Police Custody till September 10: انتیس کلو سونا غائب کرنے والے ملزمین 10 ستمبر تک پولیس تحویل میں رہیں گے۔ جن پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک لاکر میں رکھا 21 کروڑ روپے مالیت کا 29 کلو سونا فروخت کیا تھا۔

The accused who disappeared 29 kg of gold are in police custody till September 10
انتیس کلو سونا غائب کرنے والے ملزمین 10 ستمبر تک پولیس تحویل میں (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 12:50 PM IST

ممبئی: کرائم برانچ کی اکائی پراپرٹی سیل اور اینٹی السٹارشن سیل کے افسران کو گرفت میں آئے یہ ملزمین گولڈ لون کمپنی کے 29 کلو سونا غائب کرنے میں ملوث تھے۔ انہیں آج قلعہ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں کورٹ نے انہیں 10 ستمبر تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا۔ ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے دو فائنانس بزنس منیجرز سمیت تین لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ ملزمین نے مبینہ طور پر بینک لاکر میں رکھا 21 کروڑ روپے مالیت کا 29 کلو سونا فروخت کیا اور ملنے والی رقم سے اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز خریدے۔

انتیس کلو سونا غائب کرنے والے ملزمین 10 ستمبر تک پولیس تحویل میں (ETV Bharat Urdu)

بتایا گیا ہے کہ کارپوریشن نے آڈٹ کرایا اور پتہ چلا کہ سونا غائب تھا، جس سے دھوکہ دہی کا پردہ فاش ہوا۔ جب ملزمین سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے کسی گینگسٹر کو اس کیس میں ملوث کرنے کی دھمکی دی۔ روور فائنانس لمیٹڈ (گولڈ لون کمپنی) کے افسر آکاش پچالو نے چوری کی رپورٹ درج کرائی۔ 2024 میں روور فنانس نے ٹریلین لون فنٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے لون ڈویژن کو سنبھال لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اپریل میں ایک آڈٹ کے دوران پتہ چلا کہ بینک لاکر سے 260 پیکٹ جن میں 29 کلو گرام سونے کے زیورات گروی رکھے گئے تھے غائب ہو گئے تھے۔

The accused who disappeared 29 kg of gold are in police custody till September 10
انتیس کلو سونا غائب کرنے والے ملزمین 10 ستمبر تک پولیس تحویل میں (ETV Bharat Urdu)
The accused who disappeared 29 kg of gold are in police custody till September 10
انتیس کلو سونا غائب کرنے والے ملزمین 10 ستمبر تک پولیس تحویل میں (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی لیڈر نتیش رانے کی زہر افشانی پر مہاراشٹر کے مسلم سخت ناراض - Hate Speech of BJP Leader

خبر میں بتایا گیا ہے کہ لاکر کی چابیاں برانچ منیجر شیواجی پاٹل اور ریجنل منیجر شیو کمار ایر کے پاس تھیں۔ جانچ جوائنٹ آپریشن کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس ٹیم میں پراپرٹی سیل کے افسر منگیش دیسائی افسر موہتے اور اینٹی اکسٹارشن سیل کے افسر ارون تھورات کی ٹیم شامل ہے۔ یاد رہے کہ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک لاکر میں رکھا 21 کروڑ روپے مالیت کا 29 کلو سونا فروخت کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.