گلبرگہ: بھارت کے 78ویں جشن آزادی کے موقع پر ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے مسلم چوک، درگاہ روڈ، سنگ تراش واڑی، ایم ایس کے میلز، مصباح چوک اور دیگر علاقے، مسلم ادارے اور اسکول کالجوں میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ جشن آزادی منانے ہوئے پرچم کشائی کی گئی۔ اور تحریک آزادی میں شہید شخصیات کو خراج تحسین پیش گیا۔ اس موقع پر سماجی کارگزار عبدالرحیم مرچی نے کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے۔ جس کی مثال دنیا بھر میں قائم ہے۔
اس ملک کی آزادی کے لیے ہر مذہب کے عوام نے اپنے جان مال کی قربانی دی ہے۔ آج ان ہی بدو لت آج ہم سب انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہیں۔ ہر سال مسلمچوک میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ جشن یوم آزادی منایا جاتا ہے۔ کیوں کے مسلم چوک کو گلبرگہ کا دل منا جاتا ہے۔ آج بھی یہاں کے مسلم علاقوں مسلم اداروں میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ یوم جشن آزادی منایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے علاوہ اور بھی دیگر ممالک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوئے لیکن ہر ملک میں جمہوریت کو رائج نہیں کیا گیا۔ بھارت کی خوبصورتی یہ ہے کہ انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوکر یہاں جمہوری نظام قائم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ 25 نومبر 1949 کو قانون کا مسودہ تیار کرکے ملک کے صدر ڈاکٹر راجیندر پرساد کو سونپا گیا تھا لیکن اس کو 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا۔ کیونکہ آزادی کا مطالبہ 26 جنوری 1930 کو کیا گیا تھا اور جب ملک کا دستور بنا تو اس کو 26 جنوری کو نافذ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: